پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے متعلق کہ’’ بڑھاپے کو (خضاب کے ذریعہ)بدل دو، اور یہود سے مشابہت اختیار نہ کرو ‘‘۔آپ علیہ السّلام سے سوال کیاگیا ،تو آپ علیہ السّلام نے فرمایا کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ اس موقع کے لیے فرمایا تھا جب کہ دین (والے) کم تھے ،اور اب جب کہ اس کا دامن پھیل چکا ہے ،اور سینہ ٹیک کر جم چکا ہے تو ہر شخص کو اختیار ہے ۔