عقلمند کا سینہ اس کے بھیدوں کا مخزن ہوتا ہے۔ اور کشادہ روئی محبت و دوستی کا پھندا ہے اور تحمل و بردُ باری عیبوں کا مدفن ہے ۔ (یا اس فقرہ کے بجائے حضرت نے یہ فرمایا کہ )صلح صفائی عیبوں کو ڈھانپنے کا ذریعہ ہے ۔