شیطان ( نے اپنے گروہ کو جمع کر لیا ہے اوراپنے سوارو پیادے سمیٹ لئے ہیں، میرے ساتھ یقینا میری بصیرت ہے نہ میں نے خود (جان بوجھ کر ) کبھی اپنے کو دھوکا دیا اور نہ مجھے واقعی کبھی دھوکا ہوا۔  خدا کی قسم میں ان کے لئے ایک ایسا حوض چھلکاؤں گا جس کا پانی نکالنے والامیں ہوں، انہیں ہمیشہ کے لئے نکلنے یا ( نکل کر ) پھر واپس آنے کا کوئی امکان ہی نہ ہو گا۔