یہ بھی اہلِ بصرہ کی مذمت میں ہے

تمہاری زمین (سمندر کے) پانی سے قریب اور آسمان سے دور ہے، تمہاری عقلیں سبک اور دانائیاں خام ہیں تم ہر تیر انداز کانشانہ،ہر کھانے والے کا لقمہ اور ہر شکاری کی صید افگنیوں کا شکار ہو۔