مجھے اپنی زندگی کی قسم! میں حق کے خلاف چلنے والوں اور گمراہی میں بھٹکنے والوں سے جنگ میں کسی قسم کی رُو رعایت اور سستی نہیں کروں گا۔ اللہ کے بندو! اللہ سے ڈرو اور اس کے غضب سے بھاگ کر اس کے دامنِ رحمت میں پناہ لو،اللہ کی دکھائی ہوئی راہ پر چلو اور اسکے عائد کردہ احکام کو بجالاؤ (اگر ایسا ہو تو ) علی تمہاری نجات اُخروی کا ضامن ہے اگرچہ دنیوی کا مرانی تمہیں حاصل نہ ہو۔