اپنے اصحاب سے فرمایا:

میرے بعد جلد ہی تم پر ایک ایسا شخص مسلط ہو گا جِس کا حلق کشادہ اور پیٹ بڑا ہو گا، جوپائے گا نِگل جائے گا اور جو نہ پائے گا اس کی اسے ڈھونڈ لگی رہے گی، (بہتر تو یہ ہے کہ ) تم اسے قتل کر ڈالنا ،لیکن یہ معلوم ہے کہ تم اسے ہرگز قتل نہ کرو گے وہ تمہیں حکم دے گا کہ مجھے بُرا کہو اور مجھ سے بیزاری کا اظہار کرو، جہاں تک بُرا کہنے کا تعلق ہے ، مجھے بُرا کہہ لینا اس لئے کہ یہ میرے لئے پاکیزگی کا سبب اور تمہارے لئے (دشمنوں سے) نجات پانے کا باعث ہے ،لیکن (دل سے ) بیزاری اختیار نہ کرنا اس لئے کہ مَیں (دین ) فطرت پر پیدا ہوا ہوں اور ایمان و ہجرت میں سابق ہوں۔