محمد ابن ابی بکر کو جب حضرت علیہ السلام نے مصر کی حکومت سپرد کی اور نتیجہ میں ان کے خلاف غلبہ حاصل کر لیاگیا اور وہ قتل کر دیئے گئے ، تو حضرت نے فرمایا:

میں نے تو چاہا تھا کہ ہاشم ابن عتبہ کو مصرکا والی بناؤں اور اگر اسے حاکم بنا دیا ہوتا،تو وہ کبھی دشمنوں کے لئے میدان خالی نہ کرتا اور نہ انہیں مہلت دیتا، اس سے محمد ابن ابی بکر کی مذمت مقصود نہیں وہ تو مجھے بہت محبوب اور میرا پروردہ تھا۔