خدا تم شہر والوں کو تمہارے نبیؐ کے اہل بیتؑ کی طرف سے بہتر سے بہتر وہ جزا دے ،جو اطاعت شعاروں اوراپنی نعمت پر شکرگزاروں کو وہ دیتا ہے۔ تم نے ہماری آواز سنی اوراطاعت کے لیے آمادہ ہوگئے، اورتمہیں پکارا گیا توتم لبیک کہتے ہوئے کھڑے ہوگئے ۔