اگر وہ اطاعت کی چھاؤں میں پلٹ آئیں، تو یہ تو ہم چاہتے ہی ہیں، اور اگر انکی تانیں بس بغاوت اور نافرمانی ہی پر ٹوٹیں، تو تم فرماں برداروں کو لے کر نافرمانوں کی طرف اُٹھ کھڑے ہو ۔اور جو تمہارا ہمنوا ہو کر تمہارے ساتھ ہے اسکے ہوتے ہوئے منہ موڑنے والوں کی پرواہ نہ کرو۔ کیونکہ جو بددلی سے ساتھ ہو اس کا نہ ہونا ہونے سے بہتر ہے، اور اس کا بیٹھے رہنا اسکے اُٹھ کھڑے ہونے سے زیادہ مفید ثابت ہو سکتاہے ۔