میلادِ خاتم الانبیاء کی مناسبت سے مرکز افکار اسلامی نے ثنا خوانان مصطفی اٹک کے تعاون سے جناح ہال اٹک  میں رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس سے ذرج ذیل علما نے خطاب کیا۔

 حجت الاسلام مولانا سید افتخار حسین نقوی

حجت الاسلام و المسلمین مولانا مقبول حسین علوی سرپرست مرکز افکار اسلامی

حجت الاسلام مولانا سید امیر حسین نقوی برطانیہ

جناب پیرسید سعادت شاہ صاحب آف چورہ

مولانا محمود حسن توحیدی

مولانا انیس خان اسلام آباداور دیگرحضرات

مشہور گولڈ میٹلسٹ نعت خوان بلال شاہ اور سید جواد شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا

نظامت کے فرائض جناب حجت الاسلام مولانا لیاقت علی اعوان صاحب نے انجام دیئے

خطباء عظام نے عظمت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کی سیرت پر روشنی ڈالی

الحمد للہ اٹک میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام تھا جس میں تمام مکاتب فکر کے زعماء و اکابرین اور مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ضلع اٹک کی ہر دلعزیز شخصیت MPA جناب سید یاور بخاری صاحب اور پنڈی گھیب سے جناب ملک خرم صاحب نے بھی شرکت کی۔