مقالات

نہج البلاغہ میں قرآن اور احکام شرعیہ

انبیاء (ع) نے تمہارے درمیان تمہارے پروردگار کی کتاب کو چھوڑا ہے جس کے حلال و حرام۔ فرائض و فضائل ناسخ و منسوخ۔رخصت و عزیمت۔خاص و عام۔عبرت و امثال ۔مطلق و مقید۔محکم و متشابہ سب کو واضح کردیا تھا۔مجمل کی تفسیر کردی تھی ۔مجمل کی تفسیرکردی تھی گتھیوں کو سلجھا دیاتھا۔

اس میں بعض آیات ہیں جن کے علم کا عہد لیا گیا ہے اور بعض سے نا واقفیت کومعاف کردیا گیا ہے۔بعض احکام کے فرض کا کتاب میں ذکر کیا گیا ہے اور سنت سے ان کے منسوخ ہونے کا علم حاصل ہوا ہے یا سنت میں ان کے وجوب کا ذکرہوا ہے جب کہ کتاب میں ترک کرنے کی آزادی کا ذکرتھا۔بعض احکام ایک وقت میں واجب ہوئے ہیں اور مستقبل میں ختم کردئیے گئے ہیں۔اس کے محرمات میں بعض پر جہنم کی سزا سنائیگئی ہے اور بعض گناہ صغیرہ ہیں جن کی بخشش کی امید دلائی گئی ہے۔بعض احکام ہیں جن کا مختصر بھی قابل قبول ہے اور زیادہ کی بھی گنجائش پائی جاتی ہے۔

نہج البلاغہ میں ذکر حج بیت اللہ

پروردگار نے تم لوگوں پر حج بیت الحرام کو واجب قرار دیا ہے جسے لوگوں کے لئے قبلہ بنایا ہے اور جہاں لوگ پیاسے جانوروں کی طرح بے تابانہ وارد ہوتے ہیں اورویسا انس رکھتے ہیں جیسے کبوتر اپنے آشیانہ سے رکھتا ہے۔حج بیت اللہ کو مالک نے اپنی عظمت کے سامنے جھکنے کی علامت اور اپنی عزت کے ایقان کی نشانی قراردیا ہے۔اس نے مخلوقات میں سے ان بندوں کا انتخاب کیا ہے جواس کیآواز سن کرلبیک کہتے ہیں اوراس کے کلمات کی تصدیق کرتے ہیں۔انہوں نے انبایء کے مواقف ہیں وقوف کیا ہے اور طواف عرش کرنے والے فرشتوں کا انداز اختیار کیا ہے۔یہ لوگ اپنی عبادت کے معاملہ میں برابر فائدے حاصل کر رہے ہیں اورمغفرت کی وعدہ گاہ کی طف تیزی سے سبقت کر رہے ہیں۔

پروردگار نے کعبہ کو اسلام کی نشانی اور بے پناہ افراد کی پناہ گاہ قرار دیا ہے۔اس کے حج کو فرض کیا ہے اور اس کے حق کو واجب قرار دیا ہے۔تمہارے اوپر اس گھر کی حاضری کو لکھ دیا ہے اور صاف اعلان کردیا ہے کہ” اللہ کے لئے لوگوں کی ذمہ داری ہیکہ اس کے گھر کا حج کریں جس کے پاس بھی اس راہ کو طے کرنے کی استطاعت پائی جاتی ہو۔

نہج البلاغہ میں رسول اکرم (ص) کی بعثت کے متعلق

یہاں تک کہ خداوند متعال  نے اپنے وعدہ کو پورا کرنے اور اپنے نبوت کو مکمل کرنے کے لئے حضرت محمد (ص)کو بھیج دیا جن کے بارے میں انبیاء سے عہد لیا جا چکا تھا اور جن کی علامتیں مشہور اور ولادت مسعود و مبارک تھی۔اس وقت اہل زمین متفرق مذاہب‘منتشر خواہشات اورمختلف راستوں پر گامزن تھے۔کوئی خدا کو مخلوقات کی شبیہ بتا رہا تھا۔کوئی اس کے ناموں کوبگاڑ رہا تھا۔اور کوئی دوسرے خدا کا اشارہ دے رہا تھا۔مالک نے آپ کے ذریعہ سب کو گمراہی سے ہدایت دی اورجہالت سے باہر نکال لیا۔

اس کے بعد اس نے آپ کی ملاقات کو پسند کیا اور انعامات سے نوازنے کے لئے اس دار دنیا سے بلند کرلیا۔آپ کو مصائب سے نجات دلادی اور نہایت احترام سے اپنی بارگاہ میں طلب کرلیا اور امت میں ویسا ہی انتظام کردیا جیسا کہ دیگر انبیاء نے کیا تھا کہ انہوں نے بھی قوم کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا جس کے لئے کوئی واضح راستہ اورمستحکم نشان نہ ہو۔

عبادت نہج البلاغہ کی نظر میں

اسلام کي نظر ميں انسان جتنا خدا کے نزديک ھوجائے اُس کا مرتبہ و مقام بھي بلند ھوتا جائے گا اور جتنا اُس کا مرتبہ بلند ھوگا اسي حساب سے اُس کي روح کو تکامل حاصل ھوتا جائے گا۔ حتي کہ انسان اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ جو بلند ترين مقام ہے جھاں وہ اپنے اور خدا کے درميان کوئي حجاب و پردہ نھيں پاتا حتي کہ يھاں پہنچ کر انسان اپنے آپ کو بھي بھول جاتا ہے۔

يھاں پر امام سجاد عليہ السلام کا فرمان ہے۔ جو اسي مقام کو بيان کرتا ہے۔ امام سجاد عليہ السلام فرماتے ھيں:

”إلٰہي ہَبْ لي کمالُ الانْقِطَاعُ إليکَ وَ اٴَنرْ اٴبصارُ قلوبِنَا بُعينآء نَظَرَہَا إلَيْکَ حَتّٰي تَخْرَقُ اٴَبْصَارَ الْقُلُوْبِ حُجُبَ النُّوْرِ فَتَصِلَ إليٰ مَعْدَنِ الْعَظْمَةِ“۔[1]

”خدايا ميري (توجہ) کو غير سے بالکل منقطع کردے اور ھمارے دلوں کو اپني نظر کرم کي روشني سے منوّر کردے۔ حتي کہ بصيرت قلوب سے نور کے حجاب ٹوٹ جائيں اور تيري عظمت کے خزانوں تک پہنچ جائيں۔ اس فرمان معصوم سے معلوم ھوتا ہے کہ جب انسان خُدا سے متصل ھوجاتا ہے اس کي توجہ غير خُدا سے منقطع ھوجاتي ہے خدا کے علاوہ سب چيزيں اُس کي نظر ميں بے ارزش رہ جاتي ھيں۔ وہ خود کو خداوند کي مملوک سمجھتا ہے۔ اور اپنے آپ کو خدا کي بارگاہ ميں فقير بلکہ عين فقر سمجھتا ہے اور خدا کو غني بالذات سمجھتا ہے“۔

قرآن ميں ارشاد ھوتا ہے:

<عَبْدًا مَمْلُوکًا لاَيَقْدِرُ عَلَي شَيْءٍ>[2]

” انسان خدا کا زرخريد غلام ہے اور يہ خود کسي شئي پر قابو نھيں رکھتا ہے۔“

لہٰذا خداوندکريم کا قرب کيسے حاصل کيا جائے تاکہ يہ بندہ خدا کا محبوب بن جائے اور خدا اس کا محبوب بن جائے۔ معصومین علیھم السلام فرماتے ھیں: خدا سے نزدیک اور قرب الٰھی  حاصل کرنے کا واحد راستہ اس کی عبادت اور بندگی ہے۔ یعنی انسان اپنی فردی و اجتماعی زندگی میں فقط خدا کو اپنا ملجاٴ و ماوا قرار دے۔ جب انسان اپنا محور خدا کو قرار دے گا تو اُس کا ھر کام عبادت شمار ھوگا۔ تعلیم و تعلم بھی عبادة، کسب و تجارت بھی عبادة۔ ضردی و اجتماعی  مصروفیات بھی عبادة گویا ھر وہ کام جو پاک نیت سے اور خدا کے لئے ھوگا وہ عبادت کے زمرے میں آئے گا۔

ابھی عبادت کی پہچان اور تعریف کے بعد ھم عبادة کی اقسام اور آثار عبادت کو بیان کرتے ھیں۔ تاکہ عبادت کی حقیقت کو بیان کیا جاسکے۔ خداوند سے توضیقات خیر کی تمنّا کے ساتھ اصل موضوع کی طرف آتے ھیں۔

عبادت کی تعریف:

”اَلْعِبَادَةُ ہِيَ الْخُضُوْعُ مِمَّنْ یَریٰ نَفْسَہُ غَیْرَ مُسْتَقِلٍ فِي وُجُوْدِہِ وَ فِعْلِہِ اٴَمَامَ مَنْ یَکُونُ مُسْتَقِلاً فِیْہَا“۔

” عبادة یعنی جھک جانا اُس شخص کا جو اپنے وجود عمل میں مستقل نہ ھو اُس کی ذات کے سامنے جو اپنے وجود و عمل میں استقلال  رکھتا ھو “

یہ تعریف بیان کرتی ہے کہ ھر کائنات میں خدا کے علاوہ کوئی شئی استقلال نھیں رکھتی فقط ذات خدا مستقل اور کامل ہے۔ اور عقل کا تقاضا ہے کہ ھر ناقص کو کامل کی تعظیم کرنا چاھی یٴے چونکہ خداوند متعال کامل اور اکمل ذات ہے بلکہ خالق کمال ہے لہذا اُس ذات کے سامنے جھکاوٴ و تعظیم و تکریم معیار عقل کے عین مطابق ہے۔

[1] مفاتیح الجنان، مناجات شعبانیہ، شیخ عباس قمی۔

[2] سورہ نحل آیت ۷۵۔

عبادت کی اقسام:

امام علی علیہ السلام نہج البلاغہ کے اندر عبادت کرنے والوں کی تین اقسام بیان فرماتے ھیں۔

”اِنَّ قَوْماً عَبَدُوْا اللہَ رَغْبَۃً فَتِلْکَ عِبَادَۃُ التُّجَّارِ وَ اِنَّ قَوْماً عَبَدُوْا اللہَ رَہْبَۃً فَتِلْکَ عِبَادَةُ الْعَبِیْدِ، وَ اِنَّ قَوْماً عَبَدُوْا اللہَ شُکْراً فَتِلْکَ عِبَادَةُ الاٴحْرَارِ“۔[1]

”کچھ لوگ خدا کی عبادت کے انعام کے لالچ میں کرتے ھیں یہ تاجروں کی عبادت ہے اور کچھ لوگ خدا کی عبادت خوف کی وجہ سے کرتے ھیں یہ غلاموں کی عبادت ہے اور کچھ لوگ خدا کی عبادت خدا کا شکر بجالانے کی کے لئے کرتے ھیں یہ آزاد اور زندہ دل لوگوں کی عبادت ہے“۔

 اس فرمان میں امام علیہ السلام نے عبادت کو تین قسموں میں تقسیم کیا ہے۔

پھلی قسم :تاجروں کی عبادت

فرمایا:  ”اِنَّ قَوْماً عَبَدُوْا اللہَ رَغْبَۃً فَتِلْکَ عِبَادَةُ التُّجَّارِ ۔۔۔“

یعنی کچھ لوگ رغبت اور انعام کے لالچ میں خُدا کی عبادت کرتے ھیں۔ امام فرماتے ھیں یہ حقیقی عبادت نھیں ہے بلکہ یہ تاجر لوگوں کی طرح خدا سے معاملہ کرنا چاہتا ہے۔ جیسے تاجر حضرات کا ھم و غم فقط نفع اور انعام ھوتا ہے۔ کسی کی اھمیت اُس کی نظر میں نھیں ھوتی۔ اسی طرح یہ عابد جو اس نیت سے خدا کے سامنے جھکتا ہے در اصل خدا کی عظمت کا اقرار نھیں کرتا بلکہ فقط اپنے انعام کے پیش نظر جھک رھا ھوتا ہے۔

دوسری قسم :غلاموں کی عبادت

”وَ اِنَّ قَوْماً عَبَدُوْا اللہَ رَہْبَۃً فَتِلْکَ عِبَادَةُ الْعَبِیْدِ“۔

امام فرماتے ھیں کچھ لوگ خدا کے خوف سے اس کی بندگی کرتے ھیں یہ بھی حقیقی عبادت نھیں ہے بلکہ غلاموں کی عبادت ہے جیسے ایک غلام مجبوراً اپنے مالک کی اطاعت کرتا ہے۔ اُس کی عظمت اس کی نظر میں نھیں ھوتی۔ یہ عابد بھی گویا خدا کی عظمت کا معترف نھیں ہے بلکہ مجبوراً خدا کے سامنے جھک رھا ہے۔

تیسری قسم :حقیقی عبادت :

”وَ اِنَّ قَوْماً عَبَدُوْا اللہَ شُکْراً فَتِلْکَ عِبَادَةُ الاٴحْرَارِ“۔

امام فرماتے ھیں کہ کچھ لوگ ایسے ھیں جو خدا کی عبادت اور بندگی اُس کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے بجالاتے ھیں۔ فرمایا : یہ حقیقی عبادت ہے۔ چونکہ یھاں پر عبادت کرنے والا اپنے منعم حقیقی کو پہچان کر اور اُس کی عظمت کا معترف ھوکر اُس کے سامنے جھک جاتا ہے۔ جیسا کے کوئی عطیہ اور نعمت دینے والا واجب الاکرام سمجھا جاتا ہے۔ اور تمام دنیا کے عاقل انسان اُس کی عظمت کو تسلیم کرتے ھیں۔ اسی عقلی قانون کی بناپر امام علیہ السلام فرماتے ھیں جو شخص اُس منعم حقیقی کو پہچان کر اُس کے سامنے جھک جائے۔ اسی کو عابد حقیقی کھا جائے گا۔ اور یہ عبادت کی اٴعلیٰ قسم ہے۔

عبادة کے آثار میں سے ایک اھم اٴثریہ ہے کہ عبادت دل کو نورانیت اور صفا عطا کرتی ہے۔ اور دل کو تجلیات خدا کا محور بنا دیتی ہے۔ امام علی(ع) اس اثر کے بارے میں فرماتے ھیں :

”إنَ اللہَ تَعَالیٰ جَعَلَ الذِّکْرَ جَلَاءً لِلْقُلُوْبِ“۔(2)

امام علی(ع) فرماتے ھیں کہ ”خدا نے ذکر یعنی عبادت کو دلوں کی روشنی قرار دیا ہے۔ بھرے دل اسی روشنی سے قوة سماعت اور سننے کی قوة حاصل کرتے ھیں اور نابینا دل بینا ھوجاتے ھیں“

[1]نہج البلاغہ، حکمت ۲۳۷۔

[2]نہج البلاغہ، خطبہ ۲۲۲۔

منبع: بلاغہ نٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button