مرکز افکار اسلامی
وَلۡتَكُنۡ مِّنۡكُمۡ اُمَّةٌ يَّدۡعُوۡنَ اِلَى الۡخَيۡرِ
1986 میں جنڈ کے چند متدین و فعال افراد نے دینی و قومی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے حکومت پاکستان کے قوانین کے تحت مرکزِ افکار اسلامی کے نام سے ایک ٹرسٹ تشکیل دیا جس کے درج ذیل اہداف مقرر کیے۔
1۔ قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنا۔
2۔ ضرورت مند بچوں کی دینی و عصری تعلیم میں بہتری کے لئے مالی مدد کرنا۔
3۔ چھٹیوں کے ایام میں بچوں کے کیمپ کا اہتمام کرنا۔
4۔ تعلیم کے علاوہ ٹیکنیکل کاموں کی طرف راہنمائی کرنا۔
5۔ انسانی خدمت کے تحت علاج، کھانا، لباس، گھر کی تعمیر اور ماہانہ معاونت۔
مرکز افکار اسلامی چند سالوں سے علما کی زحمات اور مومنین کرام کے تعاون سے امور خیریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔
مرکز کی نگرانی میں انجام پانے والے امور خیریہ کی تفصیل
1: جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک۔
2: جامعہ زینبیہ
3: قرآن سنٹر
4: پبلیکشن
5: ہر سال کئی پمفلٹ تبلیغ کے لئے شائع ہوتے ہیں۔
6: کتاب خوانی کا مقابلہ یا حفظ کا مقابلہ۔
7: مومنین سے مالی تعاون۔
الف: ماہانہ اخراجات
ب: کھانے میں تعاون بطور خاص رمضان المبارک میں
ج: تعلیم
د: شادیاں
ہ: علاج و شادیاں: عمومی مجبوریاں؛
8: مساجد کی تعمیر: کئی جگہوں پر تعاون کیا گیا۔
9: امام بارگاہوں میں تعاون، مجالس کے انعقاد میں تعاون
10: دیگر دینی مدارس کے ساتھ تعاون۔
11: تبلیغی کاموں میں تعاون مثلاً شارٹ کورسز کے انعقاد میں
12: خود مختاری: مویشی مہیا کرنا، سلائی مشین ان امور میں مومنین نے ہمیشہ ساتھ دیا اور مزید تعاون کی ضرورت ہے۔
مدنظر امور
یتیم بچوں کی کفالت۔
میڈیکل سنٹر
دار التصنیف
مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں، شکریہ
جامعہ جعفریہ اٹک جامعہ زینبیہ تعلیم و تربیت نشر و اشاعت رفاہِ عامہ