
﷽
الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على سيد الانبياء و المرسلين و آله الطيبين الطاهرين
”نہج البلاغہ“ امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے نورانی کلام کا وہ مجموعہ ہے جو ربّ ذوالجلال تک پہنچانے کی راہیں منوّر کرتا ہے۔ یہ وہ کلام ہے جس میں علمِ الٰہی کا پَرتو اور کلامِ نبوی ﷺ کی بوباس ہے۔ نہج البلاغہ سے محبت امامؑ سے محبت کی نشانی و ثبوت ہے۔
”مرکز افکار اسلامی“ کے اہداف میں سے ایک ہدف یہ ہے کہ نہج البلاغہ پر ہونے والے تحقیقی کام سے قوم کو آشنا کیا جائے اور اُن کی تالیفات و تصنیفات کو عام کیا جائے۔ جناب محقق ڈاکٹر مولانا شہوار حسین نقوی امروہوی نے برصغیر میں نہج البلاغہ پر ہونے والی کاوشوں کو نہایت عرق ریزی و جانفشانی سے مدون کیا اور ایک تحقیقی کتاب تالیف فرمائی جس کا نام ”شارحینِ نہج البلاغہ (بر صغیر)“ رکھا۔ اس کتاب میں برصغیر میں گیارہویں صدی سے اب تک نہج البلاغہ پر لکھی جانے والی کتابوں کی تاحدِّ امکان تفصیل بیان کی اور مؤلفین و مصنفین کا تعارف بھی کرایا۔
مرکز افکار اسلامی کی طرف سے نہج البلاغہ سے متعلق امور کی انجام دہی میں ہم نے اس کتاب کو نہایت مفید پایا، ڈاکٹر صاحب سے اس کتاب کی دوبارہ اشاعت کی اجازت چاہی تو آپ نے بڑی فراخ دلی سے اجازت مرحمت فرمائی۔ یہ کتاب پہلی بار ”ولایت فاؤنڈیشن دہلی“ سے شائع ہوئی تھی اور مولانا صاحب نے اُن سے بھی ہمیں اجازت لے دی۔ مرکز افکار اسلامی مولانا شہوار حسین نقوی امروہوی اور ”ولایت فاؤنڈیشن دہلی“ کے شکریہ کے ساتھ یہ کتاب آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہے۔
٭ کتاب کے پہلے ایڈیشن میں بہت سے مصنفین و مؤلفین و مترجمین کی تحریروں کے تفصیلی نمونے پیش کیے گئے تھے جنہیں مختصر کر دیا گیا ہے یا ختم کر دیا گیا ہے۔
٭ بعض مصنفین و مؤلفین کی کتابوں کی تفصیلی فہرست دی گئی تھی اُسے بھی مختصر کر دیا گیا ہے۔
٭ کتاب کی پہلی اشاعت کے بعد جن نئی کتابوں سے آگاہی ہوئی یا نئی کتابیں منظر عام پر آئیں اُنہیں بھی آخرِ کتاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔
٭ مرکز افکار اسلامی سے شائع ہونے والی کتابوں کی فہرست کو الگ درج کیا گیا ہے۔
کتاب ”شارحین نہج البلاغہ“ یقیناً نہج البلاغہ پر محنت کرنے والوں سے آشنائی کا بہترین ذریعہ ہوگی اور اس موضوع پر تحقیق کرنے والے علماء و دانشوران کے لیے ممد و معاون ثابت ہوگی۔
پروردگار ڈاکٹر مولانا شہوار حسین نقوی امروہوی کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اِس عظیم کام پر اجرِ جزیل عطا فرمائے۔
والسلام على من اتبع الهدى
مقبول حسین علوی
مرکز افکار اسلامی
فروری ۲۰۲۶ء
شعبان المعظم ۱۴۴۷ھ
شارحین نہج البلاغہ برصغیر
| نام کتاب | شارحین نہج البلاغہ برصغیر |
| مؤلف: | ڈاکٹر مولانا سید شہوار حسین نقوی |
| مترجم: | مولانا محمد علی توحیدی |
| ناشر: | ولایت فاؤنڈیشن دہلی، مرکز افکار اسلامی |
| صفحات: | ۳28 |
| ملک: | انڈیا، پاکستان |
| زبان: | اردو |
| کتاب ملنے کا پتہ | جامعہ جعفریہ، جنڈ، ضلع اٹک |
| فون: | 0302-5230406 |
|
آن لائن پڑھیں |
ڈاؤن لوڈ کریں |



