نہج البلاغہ کانفرنسز 2026 | مرکز افکار اسلامی
تکمیل تمنائے امیرالمومنین علیہ السلام و ترویج علوم باب العلم کے لیے

قوتِ دینِ مبین فرمودہ اش
فرامینِ امام علی علیہ السلام: دینِ مبین کی قوت و استحکام کا سرچشمہ
فرامینِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام دینِ مبین کی قوت و استحکام، فکری بالیدگی اور اخلاقی تربیت کا عظیم سرچشمہ ہیں۔ نہج البلاغہ آپؑ کے حکیمانہ خطبات، مکتوبات اور فرامین کا ایسا گراں قدر مجموعہ ہے جو ہر دور میں انسانیت کی فکری، اخلاقی اور روحانی رہنمائی کرتا ہے۔
مرکز افکارِ اسلامی گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف ممالک میں مختلف زبانوں کے ذریعے نہج البلاغہ کی تعلیمات کو عام کرنے، اس کے پیغام سے آگاہی و آشنائی پیدا کرنے اور اس کے علمی و فکری پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں جامعہ جعفریہ، جنڈ، ضلع اٹک سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع اور بیرونِ ملک متعدد علمی کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کیے جا چکے ہیں۔
اسی علمی و فکری سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے رواں سال بھی مختلف مقامات پر نہج البلاغہ کانفرنسز اور درسِ نہج البلاغہ کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
سالانہ پروگرامز برائے نہج البلاغہ
| نمبر | پروگرام | تاریخ | وقت | بمقام |
|---|---|---|---|---|
| 1 | نہج البلاغہ کانفرنس | 10 اکتوبر 2026، بروز ہفتہ | رات 8:00 بجے | جامعہ علمیہ سلطان المدارس، سرگودھا |
| 2 | نہج البلاغہ کانفرنس | 18 اکتوبر 2026، بروز اتوار | دوپہر 1:00 بجے | جامعۃ النجف، سکردو، بلتستان |
| 3 | نہج البلاغہ کانفرنس | 25 اکتوبر 2026، بروز اتوار | صبح 9:00 بجے | مسجد زینبیہ و امام بارگاہ مستری محمد عبداللہ، سیالکوٹ |
| 4 | نہج البلاغہ کانفرنس | 30 اکتوبر 2026، بروز جمعہ | رات 8:00 بجے | مخزن العلوم الجعفریہ، شیعہ میانی، ملتان |
| 5 | درس نہج البلاغہ | 31 اکتوبر 2026، بروز ہفتہ | نماز مغربین کے بعد | مسجد جعفریہ، گلن خیل |
ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں، شکریہ
پروردگار عالم ہمیں امیر کائنات امام علی علیہ السلام کے کلام کو سمجھنے اور
اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
متعلقہ Keywords:
- نہج البلاغہ کانفرنس 2026
- مرکز افکار اسلامی
- نہج البلاغہ سیمینارز
- فرامینِ امام علی علیہ السلام
- درسِ نہج البلاغہ
- نہج البلاغہ پروگرامز پاکستان








