
﷽
الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على سيد الانبياء و المرسلين و آله الطيبين الطاهرين
پیغمبر اکرم ﷺ کی زندگی کو اگر کوئی جان سکتا ہے تو وہی ہے جس کو رب نے نفس رسول کہا ہے اور رسول اکرم ﷺ نے رجل منی کہا ہے اس ذات سے بہتر کوئی سیرت پیغمبر ﷺ کو بیان نہیں کر سکتا۔
اس کتاب میں یہی کوشش کی گئی ہے کہ علی علیہ السلام کے کلام نہج البلاغہ سے یہ جانیں کہ آپ نبی اکرم ﷺ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ نہج البلاغہ ایک لحاظ سے قرآن مجید کی تفسیر کا نام ہے تو دوسرے پہلو سے نبی اکرم ﷺ کی سیرت کا ایک اہم اور مفصل باب ہے۔
نہج البلاغہ میں پیغمبر اکرم ﷺ کی زندگی و عظمت کے سینکڑوں پہلو بیان ہوئے ہیں جنہیں مختلف موضوعات میں تقسیم کرکے مختصر سی وضاحت کے ساتھ یہاں پیش کیا گیا ہے۔ متعدد مقامات پر ایک خطبے میں مختلف موضوعات بیان ہوئے ہیں اس لیے اگر ایک حصہ ایک موضوع کے تحت بیان ہوا ہے تو دوسرے مقام پر فقط اس جملے کا حوالہ دیا گیا ہے تاکہ تکرار نہ ہو اور تحریر میں بھی اختصار رہے۔ اختصار ہی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوشش کی گئی ہے کہ نہج البلاغہ تک محدود رہا جائے اور دوسری کتب و فرامین کو زیادہ نہ لایا جائے۔ اس کتاب کے ذریعے ان شاء اللہ نہج البلاغہ سے جہاں سیرت و زندگانی پیغمبر ﷺ سے اگاہی حاصل ہوگی وہیں نہج البلاغہ سے بھی مزید آشنائی ہوگی۔
سیرت رسول اکرم ﷺ نہج البلاغہ کے آئینے میں
| نام کتاب: | سیرت رسول اکرم ﷺ نہج البلاغہ کے آئینے میں |
| مؤلف: | حجۃ الاسلام سید عقیل عباس نقوی |
| ناشر: | مرکز افکار اسلامی |
| صفحات: | 266 |
| زبان: | اردو |
| طبع: | اوّل فروری 2026 |
| ملک: | پاکستان |
| کتاب ملنے کا پتہ | جامعہ جعفریہ، جنڈ، ضلع اٹک |
| فون: | 0302-5230406 |
|
آن لائن پڑھیں |
ڈاؤن لوڈ کریں |




