جامعہ زینبیہ
دین الہی کی ترویج و تبلیغ کے لئے جو کردار خواتین نے ادا کیا اور کر سکتی ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہے: جنڈ میں خواتین کی دینی درسگاہ کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے اور مولانا عارف حسین واحدی صاحب کی کوششوں سے ایک مومنہ نے شہر کے مرکزی حصہ حسین آباد میں پانچ کنال قیمتی زمین وقف کرائی۔ اس درسگاہ کا نام جامعہ زینبیہ انتخاب ہوا۔
تعمیرات سے پہلے چند سال تک کرایہ کے مکان میں بچیوں کی کلاسیں ہوتی رہیں ۔ مرکز افکار اسلامی کی سرپرستی اور مقامی مومنین کے تعاون سے اس وقت جامعہ زینبیہ کی تعمیرات کا کافی مرحلہ الحمد اللہ مکمل ہو چکا ہے اور ان شاء اللہ جلد باقاعدہ کلاسوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
مزید معلومات اور تعاون کیلئے جامعہ جعفریہ اور زینبیہ کے پرنسپل جناب مولانا سید رضی عباس ہمدانی سے رابطہ کریں۔