اخبارتصاویر گیلری
نہج البلاغہ کانفرنس بھوجانی ہال، سولجر بازار کراچی 2025

تعلیمات نہج البلاغہ کو عام کرنے کے لیے
نہج البلاغہ کانفرنس بمقام بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی
25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ بعد از نماز مغربین بھوجانی ہال سولجر بازار کراچی میں مرکز افکار اسلامی اور خوجہ جماعت کراچی کی طرف سے نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نہج البلاغہ کانفرنس میں کثیر تعداد میں علماء کرام اور مومنین نے شرکت کی۔
کانفرنس سے
علامہ سید رضی جعفر نقوی
علامہ مقبول حسین علوی
پروفیسر عابد حسین خان
علامہ رضا دوودانی
پروفیسر زاہد علی زاہدی
مولانا اصغر شہیدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
اس کانفرنس میں اردو زبان کے شعرا کا کلام نہج البلاغہ کے متعلق کتابی شکل بعنوان ”نہج البلاغہ اور اردو شعراء“
میں پیش کیا گیا اور کتاب کی تقریب رونمائی کی گئی۔


















