اخبارتصاویر گیلری
نہج البلاغہ سمینار جامعہ المصطفیٰ ﷺ، کراچی 2025

تعلیمات نہج البلاغہ کو عام کرنے کے لیے
نہج البلاغہ سمینار بمقام جامعہ المصطفیٰ ﷺ کراچی
مرکز افکار اسلامی اور جامعہ المصطفیٰ ﷺ کراچی کے اشتراک سے نہج البلاغہ ذخیرہ علم و ادب کے عنوان سے جامعہ المصطفیٰ ﷺ کراچی میں سینیمار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کراچی کے مختلف مدارس کے اساتید نے شرکت کی۔
سیمینار سے جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے مسؤول حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی شمسی پور اور مرکز افکار اسلامی کے روح رواں علامہ مقبول حسین علوی صاحب نے نہج البلاغہ کی اہمیت و عظمت پر گفتگو کی۔
سیمینار میں جامعہ المصطفیٰ کراچی کے 44 طلاب نے انگلش عربی فارسی اردو سندھی اور سرائیکی میں مقالے پیش کئے اور خطابات کئے۔










