نہج البلاغہنہج البلاغہ لائبریری

نیرنگ فصاحت ترجمہ نہج البلاغہ

مترجم: حکیم سید ذاکر حسین اختر ابن سید فرزند علی ہندی دہلوی واسطی

نہج البلاغہ کا سب سے پہلا مکمل اردو ترجمہ کرنے والی شخصیت جناب سید ذاکر حسین بھریلوی ہیں جنہوں نے نیرنگ فصاحت کے عنوان سے یہ ترجمہ کیا۔ علامہ مفتی جعفر حسین رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے ترجمے کی ابتدا میں اس کا تذکرہ کیا۔ 1910ء میں اس کا پہلا ایڈیشن اور 1915ء میں اس کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوتا ہے۔ کتاب مطالئعے کے لیے اپ کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے۔

اسم کتاب: نیرنگ فصاحت
مترجم: حکیم سید ذاکر حسین اختر ابن سید فرزند علی ہندی دہلوی واسطی
زبان: اردو
صفحات : 560
ناشر: مطبع یوسفی، دہلی
موضوع: کلام امیرالمومنین امام علی علیہ السلام، نہج البلاغہ

مترجم کے حالات

مولانا سید ذاکر حسین اختر ابن سید فرزند علی ہندی دہلوی واسطی، بھریلی کے سادات میں سے تھے۔ آپ کی پیدائش 1315ھ بمطابق 1897ء عیسوی میں ہوئی اور آپ 55 سال عمر با برکت کے بعد 1373ھ بمطابق 1952ء گوجر، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انتقال  کر گئے اور اب وہیں ابدی نیند سو رہے ہیں۔ مولانا ہر فن مولا تھے آپ عالم بھی تھے، حکیم و طبیب بھی تھے، مایہ ناز خطیب اور شاعر و ادیب بھی تھے۔ آپ کا تخلص اختر تھا۔ آپ کو علم و ادب سے خصوصی لگاؤ تھا۔

آپ ہفت روزہ ”اثنا عشری“ کے ایڈیٹر بھی رہے۔ آپ نے متعدد کتابوں کا ترجمہ بھی کیا۔ حسب ذیل کتابیں آپ کی یادگار ہیں 1۔ سیرت فاطمہؑ 2۔ مرتضیٰ کی شان، 3۔ گل عباسی [ناول] 4۔ نیرنگ فصاحت

مولانا تبلیغ کی غرض سے ملک کے مختلف علاقوں کا سفر کیا کرتے۔ چنانچہ آپ نے انبالہ، مدراس، بنگلور، لاہور، گوجرہ اور حیدر آباد دکن کے متعدد سفر کیے۔ حیدر آباد دکن میں نواب شہید یار جنگ سے آپ کے خصوصی مراسم تھے۔ نواب صاحب نے آپ کا وظیفہ بھی مقرر کیا تھا۔  (مطلع انوار، ص 228۔ تذکرہ علمائے امامیہ پاکستان، ص101-100)

کتاب نیرنگ فصاحت: مولانا نے متعدد کتابوں کا ترجمہ کیا ان میں آپ کا نہج البلاغہ کا ترجمہ ”نیرنگ فصاحت“ کے نام سے منظر عام پر آیا اور بہت مقبول ہوا۔ اگرچہ یہ ترجمہ اصل سے آزاد ہے۔ (مطلع انوار ص 228) اس کتاب کا اصل نسخہ مدرسہ منصبیہ میں محفوظ ہونا چاہیے اس لئے کہ اس کتاب کے عکس وہیں لیے گئے ہیں۔ ہم نے آپ اہل ذوق کی خاطر اس ترجمہ کی پی ڈی ایف تیار کی ہے۔ قبول فرمائیے۔

اطلاعات کتاب و تبصره از مولانا محمد عباس و پی ڈی ایف سازی از حیدر عباس رضا۔ PDF آل عبا ٹرسٹ، کلکتہ کے مالی تعاون سے بنائی گئی ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

آن لائن پڑھیں

ڈاؤن لوڈ کریں

نیرنگ فصاحت ترجمہ نہج البلاغہ

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button