
قارئین محترم! السلام علیکم کیا آپ مجھے جانتے ہیں؟ بے شک آپ نے میر انام بہت سنا ہو گا۔ ”میں“ وہ کتاب ہوں جسے کئی سال پہلے ایک عظیم دانشمند اور پُر جوش شاعر، ”سید رضی“ کی کوششوں سے جمع کیا گیا۔ میرا نام ”نہج البلاغہ“ ہے اور میرا لقب ”برادرِ قرآن“ ہے ۔ ہاں، میں نہج البلاغہ ہوں؛ وہ کتاب جس میں امام علی (ع) کے بعض خطبوں، خطوط اور اقوال کو جمع کیا گیا ہے۔
اگر آپ میری سوانح عمری میری ہی زبان سے سننا چاہتے ہیں اور مجھ سے بہتر طور پر واقف ہونا چاہتے ہیں، تو صبر کے ساتھ میری باتوں کو سنیں اور میرے ایک ایک قول کو یاد رکھیں۔ مجھے امید ہے کہ اس تعارف کے بعد آپ ایک دن مجھے اوّل سے آخر تک پڑھیں گے اور اس سے لطف اٹھائیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ میری سرگزشت آپ کے لیے بہت سبق آموز اور مفید ہو گی۔
نام کتاب: نہج البلاغہ کا تعارف نہج البلاغہ کتاب کی زبانی
مؤلف: غلام رضا حیدری ابہری
مترجم: محمد سبطین علوی
ناشر: وارثون اسلامک ای لرننگ سسٹم
زبان: اردو
موضوع: کلام امیرالمومنین امام علی علیہ السلام، نہج البلاغہ کا تعارف، جوان، نوجوان
ڈاؤن لوڈ کریں
|
آن لائن پڑھیں |
ڈاؤن لوڈ کریں |




