
﷽
مِنَّا خَيْرُ نِسَآءِ الْعَلَمِينِ
عالمین کی عورتوں کی سردار ہم میں سے ہیں۔
(نهج البلاغہ، مکتوب 28)
قرآن مجید انسانیت کی ہدایت کا ذریعہ ہے اور محمد وآل محمد علیہم السلام کے فرامین اُس کی تفسیر ہیں۔ اہل بیت علیہم السلام نے اپنی سیرت اور تعلیمات کے ذریعہ مشن قرآن کو مکمل کیا۔ تعلیمات اہل بیت علیہم السلام میں آپ کے خطبات کا ایک اہم اثر ہے۔ پیغمبر اکرم ﷺ کا خطبہ غدیر ہو یا امیر المومنین علیہ السلام کے نہج البلاغہ کے خطبات ہوں، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدک ہو یا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا دربار یزید میں بیان ہونے والا خطاب ہو یہ قرآن کے پیغام کو عام کرنے اور انسانیت کو راہ دکھانے کے لیے چراغ ہیں۔
اس کتابچے میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا خطبہ پیش کیا جارہا ہے جو قرآن کے بعض اہم مسائل کی وضاحت کرتا ہے۔ خداوند کریم ہمیں معصومین علیہم السلام کے ان پیغامات کو سمجھنے، عمل کرنے اور عام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
والسلام
مرکز افکار اسلامی
|
آن لائن پڑھیں |
ڈاؤن لوڈ کریں |
7 نومبر 2025ءخطبہ فدک اردو ترجمہ محسن علی نجفی



