
منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ
وہ قربانی کا دنبہ پورا ہے جب یہ علائم ہوں
کہ کان اٹھے ہوئے ہوں اور جس کی آنکھیں سالم ہوں
اگر ہوں کان اور آنکھیں سلامت تو وہ قربانی
مکمل اور سالم ہے اگرچہ سینگ ہو ٹوٹی
وہ چاہے گرتا پڑتا اپنی قرباں گاہ تک جائے
گھسیٹے اپنے پیروں کو ”یا سیدھا چل کے خود آئے“
ختم شد





