اخبارتصاویر گیلری

نہج البلاغہ کانفرنس جامعہ جعفریہ، جنڈ ضلع اٹک 2025

2 نومبر 2025ء بروز اتوار جامعہ جعفریہ جنڈ میں سالانہ اجتماع بعنوان نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہوا جس میں ملک کے معروف و مشہور علمی شخصیات نے معارف علی ع و ارشادات امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام بیان فرمائے اور مصائب سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام پڑھے۔

خطباء میں
قبلہ علامہ سید محمد تقی نقوی
علامہ شیخ انور علی نجفی
مولانا اقبال حسین مقصود پوری
مولانا مقبول حسین علوی
پروفیسر عابد حسین خان
مولانا سید علی رضا نقوی
مولانا انیس الحسنین خان
مولانا سید انیس رضا نقوی
مولانا عابد حسین شیرازی
مولانا نور ہاشم
مولانا محمد حسین
و دیگر مقررین نے خطاب فرمایا۔

کانفرنس میں اٹک سمیت دور دراز اضلاع سے مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ اسی طرح ضلع اٹک و باقی اضلاع سے 100 کے لگ بھگ علماء و مبلغین کرام نے لباس روحانی کے ساتھ محفل کو زینت بخشی۔ نماز ظہرین با جماعت ادا کی گئی۔

نماز کے بعد تبرک و نیاز کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے
آخر میں منتظم جامعہ جعفریہ مولانا سید سعیدحیدر ھمدانی صاحب نے تمام شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button