کلمات قصار

نہج البلاغہ حکمت 111: سہل ابن حنیف

(۱۱۱) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ

(۱۱۱)

وَ قَدْ تُوُفِّیَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ الْاَنْصَارِیُّ بِالْكُوْفَةِ بَعْدَ مَرْجِعِهٖ مَعَهٗ مِنْ صِفِّيْنَ، وَ كَانَ مِنْ اَحَبِّ النَّاسِ اِلَيْهِ:

سہل ابن حنیف انصاری حضرتؑ کو سب لوگوں میں زیادہ عزیز تھے۔ یہ جب آپؑ کے ہمراہ صفین سے پلٹ کر کوفہ پہنچے تو انتقال فرما گئے جس پر حضرتؑ نے فرمایا:

لَوْ اَحَبَّنِیْ جَبَلٌ لَّتَهَافَتَ.

اگر پہاڑ بھی مجھے دوست رکھے گا تو وہ بھی ریزہ ریزہ ہو جائے گا۔

مَعْنٰى ذٰلِكَ اَنَّ الْمِحْنَةَ تَغْلُظُ عَلَيْهِ، فَتُسْرِعُ الْمَصَآئِبُ اِلَيْهِ-، وَ لَا يُفْعَلُ ذٰلِكَ اِلَّا بِالْاَتْقِيَآءِ الْاَبْرَارِ، وَ الْمُصْطَفَيْنَ الْاَخْيَارِ.

سیّد رضیؒ فرماتے ہیں کہ: چونکہ اس کی آزمائش کڑی اور سخت ہوتی ہے، اس لئے مصیبتیں اس کی طرف لپک کر بڑھتی ہیں اور ایسی آزمائش انہی کی ہوتی ہے جو پرہیز گار، نیکو کار، منتخب و برگزیدہ ہوتے ہیں اور ایسا ہی آپؑ کا دوسرا ارشاد ہے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button