Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, class '' not found in /home/hp3-linc1-nfs1-x/253/506253/user/htdocs/wp-includes/class-wp-hook.php on line 324
نشست علمی"روش تحقیق در نھج البلاغه" - مرکز افکار اسلامی
اخبار

نشست علمی”روش تحقیق در نھج البلاغه”

مرکز افکار اسلامی قم کی طرف سے "روش تحقیق در نھج البلاغه” کے عنوان سے ایک نشست علمی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں حجت الاسلام و المسلمین آقای عشایری نے نھج البلاغه سے علمی تحقیق کے لئے پانچ بنیادی نکات  پر روشنی ڈالی۔

 1۔نہج البلاغہ کا کثرت کے ساتھ مطالعہ کرنا

آقای عشایری نے فرمایا : کہ وہی آدمی نہج البلاغہ  پر تحقیق کر سکتا ہے جس نے نہج البلاغہ کو بار بار  دقت کے ساتھ اول سے آخر تک  پڑھا ہو۔ اور نہج البلاغہ میں تحقیق کرنے والے بندہ کیلئے ضروری ہے  علم نحو، بلاغت ،علم صرف اور علم لغت کو جانتا ہو اگر ان علوم میں مہارت نہ رکھتا ہو تو  نہج البلاغہ کو دقیق نہیں سمجھ سکتا  اس وجہ سے ہم دیکھتے ہیں  کہ جتنے بھی نہج البلاغہ کے ترجمے کیے گئے ہیں چاہیے وہ اردو زبان کے ہوں  ان میں غلطیاں پائی جاتی ہیں اور سب سے بہتر ترجمہ میرے نزدیک فیض الاسلام کا ہے ۔  پس آپ طلاب کو چاہیے کہ بنیادی طور پر نہج البلاغہ کی لغات کو اچھی طرح  سے پڑہیں۔ اور نہج البلاغہ کو دو یا تین ترجموں کے ساتھ مقایسہ کر کے پڑہیں۔

2۔ نہج البلاغہ کتاب جاوید

 آقای عشایری نے فرمایا: کہ اگرچہ نہج البلاغہ کسی خاص زمان کسی خاص مکان  کے لوگوں کیلئے نہیں ہے بلکہ پوری بشریت اور ہر زمانہ کے لوگوں کیلئے ہے  لیکن اس کے متون کو بہتر سمجھنے کیلئے تاریخ صدر اسلام خاص کر  دورہ پیامبر اکرم ص سے لے کر شہادت امام علی علیہ السلام تک  کی تاریخ  اور حوادث کا مطالعہ کرنا ضروری ہے ۔ تاریخی مطالعہ کے بغیر نہج البلاغہ کو سمجھنا مشکل ہے ۔ لذا میں آپ کو پیشناد کرتا ہوں ایک تاریخ کی کتاب جس میں بعثت پیامبر اکرم سے لے کر شہادت امام تک کے واقعات ذکر ہوں اس کا بار بار مطالعہ کریں۔

3۔ شروحات نہج البلاغہ سے آشنائی اور ان سے استفادہ کا طریقہ کار

آقای عشایری نے اس نکتے کی وضاحت کرتے ہوئے  فرمایا: کہ نہج البلاغہ پر تحقیق کرنے والے افراد کیلئے ضروری ہے شروحات نہج البلاغہ کے بارے میں اسے علم ہو اور ان کا مطالعہ بھی کرتا رہے  اور ان کے مصنفین کے بارے میں آگاہی رکھنا بھی لازم ہے ۔ نہج البلاغہ پر ایک شرح ابن ابی الحدید کی ہے لیکن اس سے آپ امامت کے موضوع پر استفادہ نہیں کر سکتے  کیونکہ ابن ابی الحدید امامت امام علی کے بارے میں متزلزل تھا اور روایات اہل بیت کو  اوتاد اور عرفاء اور صوفیاء کرام پر حمل کرتا ہے ۔ پس اس لیئے  شروحات نہج البلاغہ سے آشنائی اور ان سے استفادہ کا طریقہ کار معلوم ہونا ایک محقق کیلئے ضروری ہے ۔ اور میرے نزدیک ابن میثم بحرانی کی شرح  ایک بہترین شروحات نہج البلاغہ میں سے ہے۔

4۔ نہج البلاغہ  کو دقیق سمجھنے کیلئے دینی معرفت کا ہونا ضروری ہے۔

نہج البلاغہ کو اس اعتقاد کے ساتھ پڑہیں کہ یہ کتاب ایک معصوم اور علم غیب رکھنے والے  امام کا کلام ہے ۔

5۔ شناخت فضا مطالعاتی دربارہ نہج البلاغہ

آقای عشایری نے اس نکتے کی وضاحت کرتے ہوئے  فرمایا: کہ اگر آپ نہج البلاغہ کے بارے میں تحقیق کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس علم پر کون کون اور کس موضوع پر کام کر رہا ہے  مثلا آپ نہج البلاغہ کے بارے میں جو مجلات اور کتب  چاپ ہو رہی ہیں علم ہونا چاہیے  تاکہ آپ ان سے استفادہ کر سکیں ۔ اسی طرح  کنفرنس  اور ہمایش جو نہج البلاغہ کے بارے میں رکھی جاتی ہیں  ان سے استفادہ کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button