شمع زندگیھوم پیج

161۔ کشادہ روئی

اَلْبَشَاشَةُ حِبَالَةُ الْمَوَدَّةِ۔ (نہج البلاغہ حکمت ۵)
کشادہ روئی محبت و دوستی کا پھندا ہے۔

دوسروں کی محبت کو جذب کرنا انسانی کمال تصور ہوتا ہے اور محبت جذب کرنے کے اصولوں پر بڑی بڑی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ امیرالمومنینؑ نے مختصر لفظوں میں آسان ترین ذریعہ بیان فرمایا: اگر آپ مسکراتے چہرے سے کسی کو ملیں گے اور اس مسکراہٹ اور بشاشت میں واقعاً خلوص ہوگا تو دور بھاگتے افراد کو بھی شکاری کے جال کی طرح کھینچ لے گی۔ بہت دفعہ انسان میں مالی قوت تو نہیں ہوتی کہ کسی کی مدد کر کے اسے اپنا بنا لے مگر کشادہ روئی پر کچھ خرچ نہیں آتا بلکہ ایک مسکراہٹ خود انسان کے لئے بہت سی ذہنی امراض کا علاج ہوتی ہے البتہ یہ کردار حقیقی ہونا چاہیے ورنہ اندر سےکچھ اور چہرے پر کچھ ہو تو یہ منافقت اور دھوکا قرار پائے گا۔ محبت کے جذبے کے بجائے اگر عمل سے اس کے خلاف ظاہر ہوگا تو نفرت پیدا ہوگی۔ کسی حکیم نے کیا خوب اس کی وضاحت کی ہے کہ کشادہ روئی، سلام میں سبقت، محفل میں آنے والے کو مناسب جگہ دینا، یہ دلوں میں محبت بھری جگہ بنانے کے ذرائع ہیں اور یہ علم نفسیات کا بڑا اصول ہے کہ دوسروں کو عزت دو اور اپنی عزت کماؤ۔

شمع زندگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button