امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے سو کلمات
﷽
امیر بیانؑ کے کلام کے انتخاب میں سب سے قدیمی مجموعہ اہل سنت کے مشہور عالم اور فصاحت و بلاغت کے استاد ابو عثمان عمرو بن بحر الجاحظ البصری متوفی ۲۵۵ھ کا ہے۔ یہ سو کلمات امیر المومنینؑ ہیں جو’’مائۃ کلمہ‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ ہیرے کی قیمت جوہری اور پھول کی اہمیت و قدر مالی جانتا ہے۔ تو کلام علی علیہ السلام کی قدر و قیمت بھی کسی حد تک جاحظ جیسے استاد فن جان سکتے ہیں۔ جاحظ کی علم ادب پر شاہکار اور اپنے فن میں حوالہ و ماخذ کے طور پر استعمال ہونے والی کتاب ’’البیان والتبیین‘‘ کو مقدمہ ابن خلدون میں علم ادب کے چار ارکان میں سے ایک رکن حساب کیا گیا ہے۔ جامع نہج البلاغہ سید رضیؒ کے بڑے بھائی سید مرتضی علم الہدیؒ نے اپنی کتاب ’’امالی‘‘ جلد۱ ص ۱۶۴ میں لکھا ہے کہ مبرد نے کہا کہ علم میں تین افراد بہت حریص تھے اُن میں سے ایک نام جاحظ کا ہے۔
جاحظ کے جمع کردہ کلمات امیرالمومنینؑ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں بھی اردو میں ترجمے کا ارادہ کیا گیا چند علماء سے کہا گیا اور آخر کار جناب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا غلام حر شبیری صاحب نے اس ذمہ داری کو انجام دیا اور یوں کلمات امیرالمومنین علیہ السلام کا یہ انمول خزانہ مرکز افکار اسلامی کی طرف سے اردو دان طبقہ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پروردگار جناب مولانا صاحب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور قوم کو ان کی محنت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی توفیق عطا فرمائے ۔
آن لائن پڑھیں |
ڈاؤن لوڈ کریں |