مرکزی سلائیڈرمطبوعات

حقائق نہج البلاغہ

حقائق نہج البلاغہ
فخرالمحققین سید العلماء علامہ سید علی نقی نقویؒ
نہج البلاغہ پر نقن صاحب کی پانچ تحریرات
ترتیب: مولانا مقبول حسین علوی دام عزہ

مرکز افکار اسلامی جہاں نئی نسل تک مختلف طریقوں سے نہج البلاغہ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے وہیں نہج البلاغہ پر کیے جانے والی بزرگان کی محنتوں کو بھی سامنے لانا اپنا فریضہ سمجھتا ہے۔ علامہ علی نقی ؒکی چار کتابیں مختصر ہونے کے باوجود خاص اہمیت کی حامل ہیں۔ مرکز افکار اسلامی کی طرف سے یہ چاروں کتابیں اور تعزیت نامہ الگ الگ بھی شائع کرائی جا چکی ہیں اور اب اس کام کو یکجا کر کے پیش کیا جارہا ہے تاکہ قارئین کے لیے اس کا حصول آسان ہو جائے ۔
امید ہے نقن صاحب کی اس محنت سے جہاں قوم کو کلام امیر المومنین علیہ السلام کو سمجھنے میں مدد ملے گی و ہیں نہج البلاغہ پر ہونے والے اعتراضات کے مدلل جوابات بھی میسر ہوں گے۔ خاص کر جوان طلاب اگر دقت کریں گے تو کلام امام کو عام کرنے کے لیے اُن میں ہمت بڑھے گی۔ پروردگار سید العلماء کے درجات بلند فرمائے اور ان محققین کی محنتوں سے استفادہ کی توفیق عطا فرمائے اور مرکز افکار اسلامی کی ان کوششوں کو قبول فرمائے۔
نئے سال 2024ء کے آغاز پر بطور ہدیہ اور تحفہ مومنین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔

والسلام علیکم
مقبول حسین علوی
(جنوری ۲۰۱۶)

آن لائن پڑھیں

ڈاؤن لوڈ کریں

مزید مطبوعات یہاں دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button