منظوم نہج البلاغہ

منظوم نہج البلاغہ خطبہ 51

جب شامیوں نے پانی بند کر دیا تو فرمایا

منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ

طلب کرتا ہے دشمن تم سے دیکھو جنگ کے لقمے

تو اب یا ذلت و پستی پہ تم خم کردو سر اپنے

یا تلواروں کو جوئے خوں پلا کر پانی خود پی لو

(ہے گر کچھ روز ہی جینا تو ساتھ عزت کے تم جی لو)

تمہارا ان سے دب کر جینا ہی در اصل مرنا ہے

تمہارا غالب آکر مرنا ہی در اصل جینا ہے

امیر شام دیکھو گمرہوں کے ایک ٹولے کی

قیادت کر رہا ہے اور حقائق جن پہ ہیں مخفی

(انہوں نے تم پہ ظاہر کردیا ہے کینوں کو اپنے)

بنایا ہے ہدف تیر اجل کا سینوں کو اپنے

ختم شد

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button