مکتوبات

مکتوب (۴۳)

(٤٣) وَ مِنْ كِتَابٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

مکتوب (۴۳)

اِلٰى مَصْقَلَةَ بْنِ هُبَیْرَةَ الشَّیْبَانِیِّ

مصقلہ ابن ہبیرہ شیبانی کے نام

وَ هُوَ عَامِلُهٗ عَلٰۤى اَرْدَشِيْرَخُرَّةَ:

جو آپؑ کی طرف سے اردشیر خرہ کا حاکم تھا:

بَلَغَنِیْ عَنْكَ اَمْرٌ اِنْ كُنْتَ فَعَلْتَهٗ فَقَدْ اَسْخَطْتَّ اِلٰهَكَ وَ اَغْضَبْتَ اِمَامَكَ، اَنَّكَ تَقْسِمُ فَیْ‏ءَ الْمُسْلِمِیْنَ الَّذِیْ حَازَتْهُ رِمَاحُهُمْ وَ خُیُوْلُهُمْ، وَ اُرِیْقَتْ عَلَیْهِ دِمَآؤُهُمْ، فِیْمَنِ اعْتَامَكَ مِنْ اَعْرَابِ قَوْمِكَ.

مجھے تمہارے متعلق ایک ایسے امر کی خبر ملی ہے جو اگر تم نے کیا ہے تو اپنے خدا کو ناراض کیا اور اپنے امامؑ کو بھی غضبناک کیا۔ وہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے اس مال غنیمت کو کہ جسے ان کے نیزوں (کی انیوں) اور گھوڑوں (کی ٹاپوں) نے جمع کیا تھا اور جس پر ان کے خون بہائے گئے تھے، تم اپنی قوم کے ان بدؤں میں بانٹ رہے ہو جو تمہارے ہوا خواہ ہیں۔

فَوَالَّذِیْ فَلَقَ الْحَبَّةَ وَ بَرَاَ النَّسَمَةَ! لَئِنْ كَانَ ذٰلِكَ حَقًّا لَّتَجِدَنَّ بِكَ عَلَیَّ هَوَانًا، وَ لَـتَخِفَّنَّ عِنْدِیْ مِیْزَانًا، فَلَا تَسْتَهِنْ بِحَقِّ رَبِّكَ، وَ لَا تُصْلِحْ دُنْیَاكَ بِمَحْقِ دِیْنِكَ، فَتَكُونَ مِنَ الْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًا.

اس ذات کی قسم جس نے دانے کو چیرا اور جاندار چیزوں کو پیدا کیا ہے! اگر یہ صحیح ثابت ہوا تو تم میری نظروں میں ذلیل ہو جاؤ گے اور تمہارا پلہ ہلکا ہو جائے گا۔ اپنے پروردگار کے حق کو سبک نہ سمجھو اور دین کو بگاڑ کر دنیا کو نہ سنوارو، ورنہ عمل کے اعتبار سے خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو گے۔

اَلَا وَ اِنَّ حَقَّ مَنْ قِبَلَكَ وَ قِبَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ فِیْ قِسْمَةِ هٰذَا الْفَیْ‏ءِ سَوَآءٌ، یَرِدُوْنَ عِنْدِیْ عَلَیْهِ، وَ یَصْدُرُوْنَ عَنْهُ.

دیکھو! وہ مسلمان جو میرے اور تمہارے پاس ہیں، اس مال کی تقسیم کے برابر کے حصہ دار ہیں۔ اسی اصول پر وہ اس مال کو میرے پاس لینے کیلئے آتے ہیں اور لے کر چلے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button