مکتوبات

مکتوب (۵۵)

(٥٥) وَ مِنْ كِتَابٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

مکتوب (۵۵)

اِلٰى مُعَاوِیَةَ

معاویہ کے نام

اَمَّا بَعْدُ! فَاِنَّ اللّٰهَ سُبْحَانَهٗ قَدْ جَعَلَ الدُّنْیَا لِمَا بَعْدَهَا، وَ ابْتَلٰى فِیْهَا اَهْلَهَا، لِیَعْلَمَ اَیُّهُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا، وَ لَسْنَا لِلدُّنْیَا خُلِقْنَا، وَ لَا بِالسَّعْیِ فِیْهَاۤ اُمِرْنَا، وَ اِنَّمَا وُضِعْنَا فِیْهَا لِنُبْتَلٰی بِهَا، وَ قَدِ ابْتَلَانِی اللّٰهُ بِكَ وَ ابْتَلَاكَ بِیْ، فَجَعَلَ اَحَدَنَا حُجَّةً عَلَى الْاٰخَرِ، فَعَدَوْتَ عَلٰى طَلَبِ الدُّنْیَا بِتَاْوِیْلِ الْقُرْاٰنِ، فَطَلَبْتَنِیْ بِمَا لَمْ تَجْنِ یَدِیْ وَ لَا لِسَانِیْ، وَ عَصَبْتَهٗ اَنْتَ وَ اَهْلُ الشَّامِ بِیْ، وَ اَلَّبَ عَالِمُكُمْ جَاهِلَكُمْ، وَ قَآئِمُكُمْ قَاعِدَكُمْ.

بعد حمد و صلوٰۃ! معلوم ہونا چاہیے کہ خداوند عالم نے دنیا اس کے بعد کی منزل کیلئے بنائی ہے اور اس میں لوگوں کو آزمائش میں ڈالا ہے، تاکہ یہ معلوم ہو کہ ان میں کس کے اعمال بہتر ہیں۔ اور ہم دنیا کیلئے پیدا نہیں کئے گئے اور نہ اس میں تگ و دَو کا ہمیں حکم دیا گیا ہے۔ ہم تو یہاں اس لئے لائے گئے ہیں تاکہ اس کے ذریعے ہماری آزمائش ہو۔ چنانچہ اللہ نے تمہارے ذریعہ سے مجھے اور میرے ذریعہ سے تمہیں آزمائش میں ڈالا ہے اور ایک کو دوسرے پر حجت ٹھہرایا ہے، مگر تم قرآن کی (غلط سلط) تاویلیں کر کے دنیا پر چھاپہ مارنے لگے اور مجھ سے اس چیز کا مواخذہ کرنے لگے جس میں میرا ہاتھ اور زبان دونوں بے گناہ تھے، مگر تم نے اور شامیوں نے مل کر اسے میرے سر منڈھ دیا۔ تم میں کے واقف کاروں نے ناواقفوں کو اور کھڑے ہوؤں نے بیٹھے ہوؤں کو آمادۂ پیکار کر دیا۔

فَاتَّقِ اللّٰهَ فِیْ نَفْسِكَ،‏ وَ نَازِعِ الشَّیْطٰنَ قِیَادَكَ، وَ اصْرِفْ اِلَى الْاٰخِرَةِ وَجْهَكَ، فَهِیَ طَرِیْقُنَا وَ طَرِیْقُكَ، وَ احْذَرْ اَنْ یُّصِیْبَكَ اللّٰهُ مِنْهُ بِعَاجِلِ قَارِعَةٍ تَمَسُّ الْاَصْلَ، وَ تَقْطَعُ الدَّابِرَ، فَاِنِّیْۤ اُوْلِیْ لَكَ بِاللّٰهِ اَلِیَّةً غَیْرَ فَاجِرَةٍ، لَئِنْ جَمَعَتْنِیْ وَ اِیَّاكَ جَوَامِعُ الْاَقْدَارِ، لَاۤ اَزَالُ بِبَاحَتِكَ، ﴿حَتّٰی یَحْكُمَ اللّٰهُ بَیْنَنَا ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ۝﴾.

اپنے دل میں کچھ اللہ کا خوف کر و۔ شیطان سے اپنی باگ چھڑانے کی کوشش کرو، اور آخرت کی طرف اپنا رخ موڑ و۔ کیونکہ ہمارا اور تمہارا راستہ وہی ہے، اور اس بات سے ڈرو کہ اللہ تمہیں کسی ایسی ناگہانی مصیبت میں نہ جکڑ لے کہ جس سے نہ تمہاری جڑ رہے نہ شاخ۔ میں تم سے قسم کھاتا ہوں! ایسی قسم کہ جس کے ٹوٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ اگر اسبابِ تقدیر نے مجھے اور تمہیں ایک جگہ جمع کر دیا تو اس وقت تک تمہارے مقابلہ میں میدان نہیں چھوڑوں گا، جب تک کہ خدا ہمارے درمیان فیصلہ نہ کردے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button