مقالات

نظم و انظباط نہج البلاغہ کی نظر میں

نظم و انظباط  نہج البلاغہ کی نظر میں

اس میں کو ئی شک نہیں کہ اگر ایک انسان کی زندگی کے روز مرہ کے پروگرام دقیق،منظم اور وقت کی پابندی کے ساتھ اجرا ہوں اسکی فردی اور اجتماعی زندگی کا میاب ہو سکتی ہے نظم انسان کو اسکی زندگی کا وقت ، امکانات اور طاقت تلف ہونے سے بچاتی ہے ایک منظم آدمی نظم کے سائے میں اپنی زندگی کے سارے وعدو وعید کو پورا کر سکتا ہے منظم انسان جہاں کہیں بھی ہو خیرو برکت اور لوگوں کے اعتماد کا سبب بناتا ہے امام عالیمقام نے نظم پہ بہت تاکید کی ہے.

الف۔”للمؤمن ثلاث ساعات :فساعة ینا جی فیھا ربہ ، وساعة یرم معاشہ، و ساعة یخلی بین نفسہ و بین لذتھا فیمایحل و یجمل .و لیس للعاقل ان یکون شاخصا الا فی ثلاث: مرمة لمعاش ،او خطوة فی معاد، او لذة فی غیر محرم”(حکمت٣٨٢)

‘مؤمن کی زندگی کے تین اوقات ہو تے ہیں ۔ایک ساعت میں وہ اپنے رب سے راز و نیاز کر تا ہے اور دوسرے وقت میں اپنے معاش کی اصلاح کر تا ہے اور تیسرے وقت میں اپنے نفس کو ان لذتوں کے لئے آزاد چھوڑ دیتا ہے جو حلال اور پاکیزہ ہیں.کسی عقل مند کو یہ زیب نہیں دیتا کہ اپنے گھر سے دور ہو جائے مگر یہ کہ تین میں سے ایک کام ہو ۔اپنے معاش کی اصلاح کرے ،آخرت کی طرف قدم آگے بڑھائے ،حلال اور پاکیزہ لذت حاصل کرے.’

 ب ۔امام علی مسجد کوفہ میں ابن ملجم کے ہاتھوں زخمی ہو نے کے بعد اپنی آخری وصیت میں تقویٰ پہ زور دینے کے علاوہ اپنے کا مو ں میں نظم ایجاد کر نے کی تلقین فرماتے ہیں:”اوصیکما و جمیع ولدی و اھلی ومن بلغہ کتا بی ،بتقویٰ اللہ و نظم امرکم”(نامہ٤٧)

 ‘میں تم دونوں (امام حسن و امام حسین) اور میرے سا رے اولادوں اور اھل و عیال اور جس تک میری یہ وصیت پہنچے ۔کو خدا سے ڈرنے اور اپنی کاموں میں نظم رعایت کرنے کی وصیت کر تا ہوں’

 امام علی نظم کو کتنی اہمیت دیتے ہیں اس کا اندازہ اس سے ہو تا ہے کہ آپ زندگی کی آخری لمحات میں بھی اس پر تاکید کر تے ہیں پس منظم انسان نہج البلاغہ کی نظرمیں کامیاب محسوب ہو تا ہے لیکن امام علی کی اتنی تاکید کے بعد بھی اگر غیر منظم کو ئی ہے تو وہ مسلمان ہیں آخر کیوں؟!

 یہی بے نظمی انکی ذلت اور عدم ترقی کا سبب ہے اگر وہ واقعی معنوں میں اپنی زندگی سے جڑے ہرپہلو میں منظم ہو تے تو آج یہ حالت نہ ہو تی واقعا شرم کی بات ہے کہ ہمارا دین اسلام نظم و انضباط پہ کتنا مصر ہے مکتب نہج البلاغہ انسان کو ہر جہت سے منظم دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ جو انسان اپنی زندگی میں منظم ہے وہی انسان کامیابی اور ترقی کی سیڑھیاں بڑی آسانی سے طے کر سکتا ہے .

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button