نہج البلاغہ ہر گھر
مولانا شبیر حسن میثمی صاحب کو نہج البلاغہ اور معرفت امام علیؑ ہدیہ کیا گیا

آئیں نہج البلاغہ ہر گھر پہنچائیں
چیئرمین مرکز افکار اسلامی مولانا مقبول حسین علوی دام ظلہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شبیر حسن میثمی صاحب کی خدمت میں مرکز افکار اسلامی کی طرف سے شائع شدہ نہج البلاغہ کا نسخہ پیش کر رہے ہیں۔
جبکہ دوسری تصویر میں مولانا لیاقت علی اعوان صاحب مرکز افکار اسلامی کی طرف سے شائع شدہ کتاب معرفت امام علی علیہ السلام پیش کر رہے ہیں۔ مولانا میثمی صاحب نے مرکز افکار کی طرف سے نہج البلاغہ پر ہونے والے کام کا سراہا اور مزید کامیابیوں اور خدمت دین کی توفیق کی دعا کی۔
اللہ سبحانہ ہمیں کلام امام کو عام کرنے اور آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔۔





