شمع زندگیھوم پیج

143۔ کشادہ روئی

سَعِ النَّاسَ بِوَجْهِكَ۔ (خط ۶۹)
لوگوں سے کشادہ روئی سے پیش آؤ ۔

اخلاقیات میں درجنوں ایسے ذریعے ہیں جن سے انسان دوسرے لوگوں کو کچھ مال و دولت خرچ کئے بغیر خرید سکتا ہے اور اپنا بنا سکتا ہے۔ ان میں سے ایک ذریعہ یہی ہے جسے امامؑ نے ارشاد فرمایا ہے۔ لوگوں سے کھلے چہرے اور مسکراتے لبوں سے ملو۔ یہ پہلا برتاؤ اگر محبت کے اس انداز سے ہوگا تو ملنے والے کے دل میں آپ کی محبت جاگزیں ہو جائے گی اور آپ کے بارے میں اس کی سوچ مثبت ہوگی۔ اب اگر کہیں آپ سے کوئی غلطی بھی ہوگی تو وہ اس کا مثبت پہلو مدنظر رکھے گا۔ پیغمبر اکرمؐ کا مشہور فرمان ہے کہ آپ مال سے ہمیشہ لوگوں کو خود سے راضی نہیں رکھ سکتے کیونکہ مال محدود ہوتا ہے اور لوگوں کی خواہشیں لا محدود ہوتی ہیں لیکن اخلاق اور کشادہ روئی سے انہیں راضی رکھ سکتے ہیں۔ انسان اظہار محبت سے لوگوں کو اپنا بنا لے گا تو دونوں طرف سے زندگی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ سکے گی۔ البتہ یاد رہے کہ یہ مسکراہٹ اور اظہار محبت حقیقی ہو ورنہ بناوٹی چیزوں کا اصل بہت جلد سامنے آ جاتا ہے۔

شمع زندگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button