کتاب نہج البلاغہ اردو
علامہ مفتی جعفر حسینؒ نے اردو دان طبقہ پر احسان کیا کہ نہج البلاغہ کا اردو میں ترجمہ کیا اور نہج البلاغہ کےعربی ادب کے معیار کو سامنے رکھتے ہوئے اردو ادب کی تمام باریکیاں ترجمہ میں ملحوظ خاطر رکھیں۔ مفتی صاحب نے 18 رجب 1375 ہجری کو یہ ترجمہ مکمل کیا۔ اگرچہ اس سے پہلے اور بعد میں نہج البلاغہ کے اردو میں کئی ترجمے ہوئے مگر علم دوست حلقوں میں جو مقبولیت اسے ملی وہ کسی اور ترجمہ کو نہیں ملی۔ اس وقت جب اردو اور فارسی میں درجنوں ترجمے موجود ہیں ان کو سامنے رکھتے ہوئے مفتی صاحب کے ترجمہ کو دقت سے دیکھا جائے تو مفتی صاحب کے کمال علمی کا اندازہ ہوتا ہے۔
علامہ مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ کی زندگی میں پہلی بار نہج البلاغہ تین جلدوں میں ’’ادارۂ علمیہ پاکستان لاہور‘‘کی طرف سے شائع ہوا۔ مفتی صاحب کی زندگی میں ہی دوسری بار چند نئے حواشی اور کچھ تصحیح کے ساتھ ’’اضافہ شدہ ایڈیشن‘‘ امامیہ کتب خانہ لاہور کی طرف سے شائع ہوا۔
الحمدللہ نہج البلاغہ کی مقبولیت روز بروز بڑ ھ رہی ہے اور متعدد ادارے اچھے سے اچھے انداز میں نہج البلاغہ کو طبع کرانے میں مشغول ہیں اور درجنوں قسم کے ایڈیشن بازار میں موجود ہیں۔ مرکزِ افکار اسلامی بھی ایک مدت سے کلام امیر المومنینؑ کو محبان امیر المومنینؑ تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے اور اس کیلئے متعدد قدم اٹھائے۔ طباعت کے حوالے سے ہمیشہ جن عمومی یا خصوصی کمزوریوں کا سامنا ہوتا تھا ان کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکز افکار اسلامی نے مکمل طور پر نئے سرے سے نہج البلاغہ کے زیر نظر ایڈیشن کو شائع کرانے کا ارادہ کیا۔
ہم نے کلام علیؑ کی خدمت کو عبادت جان کر ایک ایک حرف اور زبر زیر کی تصحیح کیلئے انتہائی دقت اور باریک بینی سے اپنی مقدور بھر کوشش کی۔ دُعا ہے اللہ قبول فرمائے اور کلامِ امامؑ سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس تمام سعی و کوشش کے باوجود اگر ہم سے کوئی چیز رہ گئی ہو تو یقیناً قارئین کرام ہمیں اس سے مطلع فرما کر شکریہ کا موقع دیں گے تاکہ آئندہ اشاعت میں اس کی تصحیح کر لی جائے۔
پروردگار عالم کلام امیر کائناتؑ کے صدقے میں ان حضرات کے مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے رزق میں برکت و وسعت فرمائے اور ہماری اس کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرما کر اسے ہماری نجات کا ذریعہ بنائے۔
نہج البلاغہ اردو پی ڈی ایف اور متن کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کریں۔ نیچے دی گئی آپشنز اور لنکس کے ذریعے نہج البلاغہ حصوں یا مکمل پی ڈی ایف کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
1- حرف اوّل: علامہ مفتی جعفر حسین قدس سرہ
2- مولانا سیّد علی نقی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی
3- علامہ شریف رضی علیہ الرحمہ کی مختصر سوانح حیات
4- دیباچہ: مؤلف نہج البلاغہ علامہ شریف رضی علیہ الرحمہ
5- نہج البلاغہ خطبات
6- نہج البلاغہ مکتوبات
7- حکم و مواعظ – کلمات قصار
8- امیر المؤمنین علیہ السلام کا مشکل و دقیق کلام
9- نہج البلاغہ پی ڈی ایف (PDF)




