منظوم نہج البلاغہ
از شاعرِ نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدی
امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام کے کلامِ مظلوم کو منظوم ترجمے کے سانچے میں ڈھال کر قوم کو ہدیہ پیش کرنے پر شاعرِ نہج البلاغہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سلمان عابدی کو مبارک باد کہتے ہیں۔ مختلف افراد الگ الگ انداز میں کلامِ امامؑ کی خدمت میں مشغول ہیں۔ اللہ سبحانہ سب کی سعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ مولانا عابدی صاحب کی یہ کاوش سب سے منفرد ہے کیونکہ آپ کے ذریعہ پہلی بار نہج البلاغہ کا مکمل منظوم ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے۔ مولانا عابدی صاحب کے عربی پر عبور اور علمِ عروض پر تسلّط کو علّامہ طالب جوہری نے یُوں سراہا: ”مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ نثری ترجمے پڑھ کر یہ ترجمہ نہیں کیا گیا بلکہ براہِ راست ہے اور اس خوبی کے ساتھ کہ شعریت سے خالی نہیں ہے۔“
مرکز افکارِ اسلامی مولانا عابدی صاحب کو اس کاوش پر دادِ تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے یہ منظوم ترجمہ افکارِ اسلامی کی ویب سائٹ پر لانے کی اجازت مرحّمت فرمائی۔
ہم مولانا کے فرزند ارجمند جناب مولانا سید عبد الحسین عابدی صاحب نزیل حوزہ علمیہ قم کے بھی شکر گزار ہیں کہ اُنہوں نے اس کلام کو ترتیب دے کر ہمارے سپرد کیا۔ پروردگار ان کی زحمات کو قبول فرمائے۔ اس امید کے ساتھ کہ یہ ترجمہ کتابی صورت میں آئے اور زیادہ سے زیادہ قارئین اس سے مستفید ہوں۔
والسلام
مقبول حسین علوی
مرکز افکارِ اسلامی
یکم اکتوبر 2025
-
منظوم نہج البلاغہ خطبہ نمبر 5
منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ رسول اللہ نے فرمائی اس دنیا سے رحلت جب اور عباس و…
مزید پڑھیں -
منظوم نہج البلاغہ خطبہ نمبر 4
منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ ہماری وجہ سے ظلمات میں تم کو ملا رستہ بلندی کے ہر…
مزید پڑھیں -
منظوم نہج البلاغہ خطبہ نمبر 3
منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ خدائے ارض و سما کی قسم خلافت کا پہن لیا پسرِ بو…
مزید پڑھیں -
منظوم نہج البلاغہ خطبہ نمبر 2
منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ خدا کی حمد و ثنا اس لئے میں کرتا ہوں کہ نعمتوں…
مزید پڑھیں -
منظوم نہج البلاغہ خطبہ نمبر 1
منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ تمام حمد ہے مخصوص اس خدا کے لئے کہ جس کی مدح…
مزید پڑھیں
