اخبارنہج البلاغہ سے آشنائی

13 رجب جشنِ مولود کعبہ کے موقع پر انعامی مقابلہ

13 رجب المرجب ۱۴۴۵ جشنِ مولود کعبہ کے موقع پر مرکزافکارِ اسلامی کی طرف سے کلام علی علیہ السلام نہج البلاغہ سے فضائل علی علیہ السلام کو عام کرنے کی غرض سے نہج البلاغہ انعامی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں سوا لاکھ روپے کے نقد انعام اور ۱۴ نہج البلاغہ کتابیں پیش کی جائیں گی۔

انعامات کی تفصیل:
پہلا انعام 30 ہزار روپے
دوسرا انعام 20 ہزار روپے
تیسرا انعام 15 ہزار روپے
5 انعامات 10 ہزار روپے
5 انعامات 2ہزار روپے

پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک سے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کو پاکستانی کرنسی کے متبادل انعام دیا جائے گا۔

مقابلے میں شرکت کی تفصیل:
مرکز افکارِ اسلامی کے یوٹیوب چینل سے نہج البلاغہ انعامی مقابلے کی پانچ ویڈیو سماعت فرمائیں۔ ہر ویڈیو میں سے پانچ سوالات کے جوابات گوگل یا واٹس اپ فارم کے ذریعہ مرکز افکارِ اسلامی کو ارسال فرمائیں۔ ایک شخص فقط ایک بار فارم بھیج سکتا ہے عمر کی کوئی قید نہیں۔ ایک سے زیادہ جواب صحیح ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی سے نتائج حاصل کیے جائیں گے۔

فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 13 رجب ۱۴۴۵ھ 25 جنوری 2024

انعامات کا اعلان انشاءاللہ 8 فروری 2024 عید ِمبعث کے دن کیا جائے گا۔

مرکز افکارِ اسلامی کو یہ سعادت حاصل ہے کہ نہج البلاغہ سے متعلق درجنوں انعامی مقابلے، دُنیا بھر میں متعدد کانفرنسیں، انگلش و اُردو میں تیس (۳۰) کے قریب کتابیں شائع کرا چکا ہے۔ نہج البلاغہ سے متعلق ہی اُردو اور انگلش ویب سائٹ اور نہج البلاغہ کے نام سے یوٹیوب چینل موجود ہے۔ کوئی صاحب کسی قسم کا تعاون چاہتا ہے تو مرکز افکارِ اسلامی کے ایمیل کے ذریعہ رابطہ کر سکتا ہے۔

جوابات دینے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

آن لائن سوالنامہ

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔
دیکھیں ویب سائٹ مرکز افکارِ اسلامی
https://www.afkareislami.com

ای میل: afkareislami@yahoo.com
یوٹیوب چینل:
https://www.youtube.com/@nahjulbalagha1

واٹس اپ:
5230406 0302
1731272 0300

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button