Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, class '' not found in /home/hp3-linc1-nfs1-x/253/506253/user/htdocs/wp-includes/class-wp-hook.php on line 324
نھج البلاغہ کانفرنس کی مناسبت سے علامه سید ساجد علی نقوی مد ظلہ العالی کا پیغام - مرکز افکار اسلامی
اخبارنہج البلاغہ سے آشنائی

نھج البلاغہ کانفرنس کی مناسبت سے علامه سید ساجد علی نقوی مد ظلہ العالی کا پیغام

جامعه جعفریه جنڈ کا سالانہ جلسہ

قائد ملت جعفریه پاکستان
16، اصغر مال اسکیم راولپنڈی
تاریخ: 06 نومبر 2023
فون: 4906061-051
051-4906062
فیکس:- 4906064-051
ای میل: syedsajidnaqvi12@gmail.com
حوالہ نمبر: 803/23 – QMJP

جامعه جعفریه جنڈ کا سالانہ جلسہ 12 نومبر 2023ء اور نھج البلاغہ کانفرنس کی مناسبت سے
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامه سید ساجد علی نقوی کا پیغام

باسمه تعالیٰ
امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب انسانی اخلاق اور فضائل و کمالات میں انسان کامل تھے لہذا ان کی زندگی کا ہر پہلو کمال کے متلاشی انسانوں کے لئے چراغ راہ ہے۔ چنانچہ قرآن اور سنت پر ایمان رکھنے والوں کو یہ دونوں چیزیں سیرت علیؑ میں تلاش کرنی چاہیں کیونکہ پیغمبر گرامیؐ قدر اپنے اس فرمان میں فیصلہ فرما چکے ہیں کہ "علیؑ” قرآن کے ساتھ ہیں اور قرآن علیؑ کے ساتھ ہے۔ علیؑ حق کے ساتھ ہے اور حق علیؑ کے ساتھ ہے۔ علیؑ خلوت و جلوت میں پیغمبر گرامیؐ کے ساتھ رہے”۔

مولائے کائنات کی شخصیت اور نہج البلاغہ کے کلمات کے متعلق ان کی عمیق معرفت کا اندازہ ہوتا ہے۔ معروف سکالرز، دانشور اور محققین کے مطابق نہج البلاغہ توحیدی آیات اور الہی حکمت کا ایسا جاری چشمہ ہے جس سے عقائد، اصول خدا شناسی اور توحید میں بحث کرنے والے کو اچھی آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ ان کے کلام کا ہر نمونہ ان کی استعداد پر گواہ ہے اور حقائق کو بیان کرنے میں ان کے خدا داد ملکہ کو بتاتا ہے۔ حقائق و معارف سے لبریز کم و بیش 241 خطبات، 79 خطوط اور 489 مختصر تقاریر میں عقائد، احکام، افراد، حیوانات، نباتات، افلاک و کواکب، معدنیات، تاریخی شہروں و واقعات کے تذکرے کے ساتھ ساتھ ادعیہ کے بیان میں جو طرز اسلوب اور جاذبیت ہے وہ علم کمال کے متلاشی افراد کے لئے مینارہ نور ہے۔ حضرت نے سیاست الہیہ کو جس مفصل اور مدلل انداز میں بیان کیا وہ انتہائی بے مثال ہے۔

مرکز انکار اسلامی کے زیر اہتمام نہج البلاغہ کانفرنس ایک ممتاز دینی مرکز اور تدریسی ادارے جامعہ جعفریہ جنڈ میں منعقد ہورہی ہے۔ اس لئے "ملک کے مدارس کی موجودہ صورت حال اور اس کے تقاضے” جیسا اہم نکتہ اور اہمیت کا پہلو بھی مد نظر ہونا چاہیے۔ اگر چہ ماضی کی نسبت مدارس کی تعداد اور استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے تاہم اب بھی اس بات کی ضرورت اور گنجائش بدستور موجود ہے کہ زیادہ بہتر انداز میں مدارس کے نصاب میں عہد حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے دینی مدارس کے طلاب کی علمی وفکری تربیت ہو مختلف دینی علوم میں مہارت و کمال کا حصول مکتب کے عقائد و نظریات کو مصفی و منفی کر کے پیش کریں تشیع کی عظمت کے لئے اسکے روشن چہرے کو دنیا کے سامنے واضح کیا
جائے تہذیب و شائستگی اور حکمت و دانائی کے قرآنی اصول کے مطابق دعوت و تبلiغ جیسے نبوی فریضے کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ مضبوط اخلاقی تربیت کا اہتمام کیا جائے۔

مرکز افکار اسلامی کے احباب اور اس کے روح رواں جناب مولانا مقبول حسین علوی صاحب کی محنت اور ذمہ داری سے بیرون ملک اور پاکستان میں سال بھر میں نج البلاغہ کے تعارف اور اہمیت کے حوالے سے پروگرامز منعقد کئے جاتے رہتے ہیں جس سے لوگوں کے فکر و شعور میں اضافہ ہورہا ہے۔ نہج البلاغہ جیسی عظیم کتاب اور امام عادلؑ کے فصیح و بلیغ کلام کو آئندہ نسلوں بلکہ نسل انسانیت تک منتقل کرنا عہد حاضر کی نہایت اہم ضرورت ہے اور اس کے لئے مرکز افکار اسلامی کے ذمہ داران کے ساتھ ہمکاری کرنا احسن عمل ہے۔

میں نہج البلاغہ کا نفرنس کے منتظمین اور جامعہ جعفریہ جنڈ کے مسئولین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی تو فیقات خیر میں اضافے کے لئے دعا گو ہوں اور حاضرین سے بجا طور پر توقع کرتا ہوں کہ اس کا نفرنس سے بھر پور استفادہ کریں گے اور خاص طور پر نوجوان نسل اپنی فکری و عملی تربیت کے لئے اس سے مستفیض ہوگی۔

سید ساجد علی نقوی
06 نومبر 2023

علامه سید ساجد علی نقوی مد ظلہ العالی کا پیغام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button