اخبار
قرآن مجید و نہج البلاغہ
مرکز افکارِ اسلامی نے نہج البلاغہ اور صحیفہ کاملہ اردو ترجمہ علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی اشاعت کے بعد قرآن مجید کی اشاعت کا ارادہ کیا۔ مشاورت کے بعد برصغیر کی عظیم علمی شخصیت علامہ سید علی نقی نقویؒ کے ترجمہ کا انتخاب ہوا۔ آپ کی سات جلدی ”تفسیر فصل الخطاب“ سے یہ ترجمہ لیا گیا۔ امید ہے اس ترجمہ کی اشاعت سے قوم علامہ مرحوم کی محنت سے مطلع اور مستفید ہو گی اور آپ کی شخصیت کی بھی یاد رہے گی۔
اردو نہج البلاغہ اور صحیفہ کاملہ کے متعدد ایڈیشن نئی سیٹنگ اور بہترین کاغذ میں چھپ چکے ہیں۔ ان تینوں کتب کو رعایتی قیمت پر حاصل کرنے کے لیے جامعہ جعفریہ جنڈ سے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔
فون: 03025230406
فون: 03001731272