
منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ
یہ مثلِ رعد گرجے برق کی مانند یہ چمکے
مگر با ایں ہمہ آخر میں یہ ناکام ہی ٹھہرے
اور اک ہم ہیں عدو پر جب تلک حملہ نہیں کرتے
گرجتے ہی نہیں باتیں بناتے ہی نہیں پہلے
روانی لفظوں کی ہم لوگ دکھلاتے نہیں تب تک
کہ پوری طرح سے کھل کر برس لیتے نہیں جب تک
ختم شد





