مرکزی سلائیڈرمطبوعات

شہادت سے پہلے امیرالمومنین علیہ السلام کی وصیت

ابتدائیہ
انیس ماہ رمضان کی سحر کو زہر آلود تلوار کے وار سے حیدر کرارؑ زخمی ہو چکے ہیں۔ حکیم زخم کا معائنہ کر کے موت کی خبر سنا چکا ہے۔ احباب و اصحاب اور خاندان و اولاد حزن و ملال سے دو چار ہیں۔ ہادی برحق امام الہدیؑ اس حال میں بھی ہدایت امت اور نجات ملت کی فکر میں ہیں۔

”فزت و رب الکعبہ“ رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا، کی صدا بلند کرنے والے امام دوسروں کی کامیاب زندگی کے لیے نسخہ لکھوا رہے ہیں۔ نجات کی اس راہنمائی اور زندگی کی کامیابی کے اصولوں پر مبنی یہ وصیت سید رضیؒ نے نہج البلاغہ میں وصیت ۴۷ کے تحت درج کی ہے۔ نہج البلاغہ میں وصیت ۲۳ اور خطبہ ۱۴۷ میں بھی وصیت بیان ہوئی ہے جس کی الگ شرح لکھی گئی ہے۔

آئیں کوشش کریں کلام امام نہج البلاغہ کو پڑھیں اس سے امیر المومنین علیہ السلام کی پہچان بھی ہوگی اور خود کو امامؑ کے قریب کرنے اور اس ذریعہ سے خدا تک پہنچنے کی راہیں بھی روشن ہوں گی۔

پروردگار عالم ہمیں اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

والسلام
مرکز افکار اسلامی

آن لائن پڑھیں

ڈاؤن لوڈ کریں

مزید مطبوعات یہاں دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button