منظوم نہج البلاغہ

منظوم نہج البلاغہ خطبہ نمبر 6

طلحہ و زبیر کے تعاقب سے روکا گیا تو فرمایا

منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ

قسم رب کی میں اس بجو کے جیسا ہو نہیں سکتا

شکاری کھٹکھٹاتا ہے تو بن جاتا ہے جو سوتا

یہاں تک کہ جو طالب ہے وہ اس کو دھر ہی لیتا ہے

پہنچ جاتا ہے اس تک گھات میں جو اس کی بیٹھا ہے

میں حق کی سمت بڑھنے والوں کی امداد و نصرت سے

اطاعت کرنے والے لوگوں کے ہاتھوں کی قوت سے

کروں گا شک میں پڑنے والوں پر تلوار کے حملے

یہاں تک کہ جو میرا آخری دن ہے وہ آ پہنچے

قسم رب کی وصال مرسل اعظم سے تا ایں دم

مقدم دوسرے مجھ پر رہے حق بھی چھنا پیہم

ختم شد

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button