مکتوبات

مکتوب (۲۱)

(٢۱) وَ مِنْ كِتَابٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

مکتوب (۲۱)

اِلَیْهِ اَیْضًا

زیاد ابن ابیہ کے نام

فَدَعِ الْاِسْرَافَ مُقْتَصِدًا، وَ اذْكُرْ فِی الْیَوْمِ غَدًا، وَ اَمْسِكْ مِنَ الْمَالِ بِقَدْرِ ضَرُوْرَتِكَ، وَ قَدِّمِ الْفَضْلَ لِیَوْمِ حَاجَتِكَ.

میانہ روی اختیار کرتے ہوئے فضول خرچی سے باز آؤ۔ آج کے دن کل کو بھول نہ جاؤ۔ صرف ضرورت بھر کیلئے مال روک کر باقی محتاجی کے دن کیلئے آگے بڑھاؤ۔

اَ تَرْجُوْۤا اَنْ یُّعْطِیَكَ اللهُ اَجْرَ الْمُتَوَاضِعِیْنَ وَ اَنْتَ عِنْدَهٗ مِنَ الْمُتَكَبِّرِیْنَ؟ وَ تَطْمَعُ ـ وَ اَنْتَ مُتَمَرِّغٌ فِی النَّعِیْمِ تَمْنَعُهُ الضَّعِیْفَ وَ الْاَرْمَلَةَ ـ اَنْ یُّوْجِبَ لَكَ ثَوَابَ الْمتَصَدِّقِیْنَ؟ وَ اِنَّمَا الْمَرْءُ مَجْزِیٌّۢ بِمَاۤ اَسْلَفَ، وَ قَادِمٌ عَلٰی مَا قَدَّمَ، وَ السَّلَامُ.

کیا تم یہ آس لگائے بیٹھے ہو کہ اللہ تمہیں عجز و انکساری کرنے والوں کا اجر دے گا، ?حالانکہ تم اس کے نزدیک متکبروں میں سے ہو؟ اور یہ طمع رکھتے ہو کہ وہ خیرات کرنے والوں کا ثواب تمہارے لئے قرار دے گا، حالانکہ تم عشرت سامانیوں میں لوٹ رہے ہو اور بیکسوں اور بیواؤں کو محروم کر رکھا ہے؟ انسان اپنے ہی کئے کی جزا پاتا ہے اور جو آگے بھیج چکا ہے وہی آگے بڑھ کر پائے گا۔ والسلام۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button