اخبارتصاویر گیلری

سیمنار عظمتِ پیغمبر اکرم(ص)

? "افکار اسلامی قم” کی طرف سے میلاد النبی(ص) کے موقع پر "عظمتِ پیغمبر اکرم(ص) نہج البلاغه کی روشنی میں” کے عنوان سے سیمنار منعقد کیا گیا۔
♦️سیمنار کا آغاز قاری سید جنت حسین شاه نے تلاوت کلام مجید سے کیا اس کے بعد ایران کے مشہور خطیب حجت الاسلام ڈاکٹر رفیعی صاحب نے اس موضوع پر خطاب کیا اور کلام امیر سے مقام عظیم پیامبر کو علمی انداز میں پیش کیا۔
? سیمنار سے جناب مولانا ریاست محمود صاحب نے بھی خطاب کیا اور جناب ثاقب عباس صاحب نے نہج البلاغه سے گفتگو کے عنوان سے اپنی لکھی ہوئی نظم پڑھی۔
مولانا ادریس صاحب نے نظامت کی فرائض انجام دئے۔
? پروگرام میں قم کے علماء و طلباء نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام کو سراہا اور مفید اور علمی قرار دیا۔
مرکز افکار اسلامی قم کے اراکین نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور افکار اسلامی قم کے مسئول حجت الاسلام مولانا لیاقت علی اعوان صاحب نے شرکاء اور خطباء کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button