اخبار

تعلیمات نہج البلاغہ: شعری تاثرات

ہم اہل بیتؑ اقلیم سخن کے فرمانروا ہیں۔ وہ ہمارے رگ و پے میں سمایا ہوا اور اس کی شاخیں ہم پر جھکی ہوئی ہیں۔ (نہج البلاغہ : خطبہ 230)

محترمی جناب
سلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

گزشتہ تین دہائیوں سے نہج البلاغہ کی ترویج میں مصروف ادارہ ”مرکز افکار اسلامی“ کی طرف سے آپ کی خدمت میں تحیات محبت اور آداب مودّت پیش کرتے ہیں۔

علی علیہ السلام وہ امیر بیان جن کا یہ فرمان ہے کہ ”آج میں نے اپنی خاموش زبان کو جس میں بڑی قوت بیان ہے، گویا کیا ہے۔ (نہج البلاغہ خطبہ: 4)  نے اپنے سینہ اقدس کی طرف اشارہ کر کے یوں اپنی حسرت کا اظہار فرمایا: ”یہاں علم کا نہ ختم ہونے والا ذخیرہ موجود ہے، کاش! اس کے اٹھانے والے مجھے مل جاتے“۔ (نہج البلاغہ حکمت 148)

امامؑ کی حسرت کو پورا کرنے اور الہیاتی اور انسانی افکار و اقدار کی جانب راہنمائی اور تہذیب ولایت کو پروان چڑھانے والے کلام نہج البلاغہ جیسے عظیم صحیفہ علم و ادب کی تئیں اس بیداری کی تحریک کو ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ”عید غدیر، عید ولایت“ کی مناسبت سے شعراء کرام سے تعلیمات ”نہج البلاغہ“ کے تعلق سے اپنے شعری تاثرات پیش کرنے کی گزارش ہے۔

مرکز افکار اسلامی کا یہ علمی، فکری اور ادبی سفر ادیب دوران، مفکرِ ذیشان جناب آیۃ اللہ السید عقیل الغروی دام ظلہ کی زیر نگرانی جاری ہے اور جناب ہی کی طرف سے یہ ”مصرع طرح“ پیش کیا جاتا ہے:

علی ہی جانتے ہیں راز و رشتے حرف و معنی کے

معنی ہستی، قافیہ یعنی یائے ساکن حرف روی ہے۔ (کے) ردیف ہے۔
وزن: بحر ہزج مثمن سالم۔ (مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن)

نوٹ: اپنا کلام عید سعید غدیر 15 جون 2025 تک ایمیل کے ذریعہ مرکز کو ارسال فرما دیں۔

شعراء کے بہترین کلام کو مرکز کی دیگر دیدہ زیب کتب کی طرح کتابی شکل میں شائع کیا جائے گا اور ان شاء اللہ قابل قدر طریقے سے کتاب کی تقریب رونمائی کی جائے گی۔

خادم نہج البلاغہ
مقبول حسین علوی، برطانیہ

مرکز افکار اسلامی
www.afkareislami.com
afkareislami@yahoo.com

فون: 03025230406
فون: 03001731272

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button