مقالات

شفیق اور مہربان باپ امیرمومنان کی نصحیتیں (2) 

اے میرے بیٹے جان لو
انسان کا حقیقی مدد گارفقط خداوند ہے
خطبه 11 : اعْلَمْ أَنَّ النَّصْرَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ

اے میرے بیٹے جان لو
تمہارا ہر عمل نماز کے تابع ہے
نامه 27 : وَ اعْلَمْ أَنَّ كُلَّ شَيْ‏ءٍ مِنْ عَمَلِكَ تَبَعٌ لِصَلَاتِكَ

اے میرے بیٹے جان لو
اس علم میں کوئی بھلائی نہیں جو فائدہ رساں نہ ہو۔ اور جس علم کا سیکھنا سزاوار نہ ہو اس سے کوئ فائدہ بھی نہیں اٹھایا جا سکتا
نامه 31 : وَ اعْلَمْ أَنَّهُ لَا خَيْرَ فِي عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَ لَا يُنْتَفَعُ بِعِلْمٍ لَا يَحِقُّ تَعَلُّمُه‏

اے میرے بیٹے جان لو
جس کے ہاتھ میں موت ہے اسی کے ہاتھ میں زندگی بھی ہے اور جو پیدا کرنے والاہے وہی مارنے والابھی ہے اور جو نیست ونابود کرنے والاہے وہی دوبارہ پلٹانے والابھی ہے اور جو بیمار ڈالنے والاہے وہی صحت عطا کرنے والابھی ہے
نامه 31 : وَ اعْلَمْ أَنَّ مَالِكَ الْمَوْتِ هُوَ مَالِكُ الْحَيَاةِ وَ أَنَّ الْخَالِقَ هُوَ الْمُمِيتُ وَ أَنَّ الْمُفْنِيَ هُوَ الْمُعِيدُ وَ أَنَّ الْمُبْتَلِيَ هُوَ الْمُعَافِي

اے میرے بیٹے جان لو
تمہارے سامنے ایک دشوار گذار اور دور دراز راستہ ہے جس کے لیے بہترین زاد کی تلاش اور بقدرِ کفایت توشہ کی فراہمی، اس کے علاوہ سبکباری ضروری ہے ۔ لہذا اپنی طاقت سے زیادہ اپنی پیٹھ پر بوجھ نہ لادو۔ کہ اس کا بار تمہارے لئے وبال جان بن جائے گا.
نامه 31 : وَ اعْلَمْ أَنَّ أَمَامَكَ طَرِيقاً ذَا مَسَافَةٍ بَعِيدَةٍ وَ مَشَقَّةٍ شَدِيدَةٍ وَ أَنَّهُ لَا غِنَى بِكَ فِيهِ عَنْ حُسْنِ الِارْتِيَادِ وَ قَدْرِ بَلَاغِكَ مِنَ الزَّادِ مَعَ خِفَّةِ الظَّهْرِ فَلَا تَحْمِلَنَّ عَلَى ظَهْرِكَ فَوْقَ طَاقَتِكَ فَيَكُونَ ثِقْلُ ذَلِكَ وَبَالًا عَلَيْك‏

اے میرے بیٹے جان لو
تمہارے سامنے ایک دشوار گذار گھاٹی ہے جس میں ہلکا پھلکا آدمی گراں بار آدمی سے کہیں اچھی حالت میں ہوگا اور سست رفتار تیز قدم دوڑنے والے کی بہ نسبت بری حالت میں ہوگا
نامه 31 : وَ اعْلَمْ أَنَّ أَمَامَكَ عَقَبَةً كَئُوداً الْمُخِفُّ فِيهَا أَحْسَنُ حَالًا مِنَ الْمُثْقِلِ وَ الْمُبْطِئُ عَلَيْهَا أَقْبَحُ حَالًا مِنَ الْمُسْرِع

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button