مقالات

احادیث معصومین علیھم السلام اور ماہ مبارک رمضان 

۱۔ روزے کی اہمیت: 

حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: 

"بنی الاسلام علی خمس دعائم علی الصلوۃ و الزکوۃ و الصوم و الحج

” اس آیت سے روزے کے جو چند احکام اخذ ہوتے ہیں وہ یہ ہیں: الف: معین اور مخصوص ایام میں روزے کا واجب ہونا، ب: معذور افراد کیلئے روزے کی قضا، “

و الولایۃ”۱۔ 

[اسلام پانچ بنیادوں پر قائم ہے: نماز، زکات، روزہ، حج اور ولایت]۔ 

۲۔ روزہ داروں کی فضیلت: 

حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: 

"نوم الصائم عبادۃ و صمتہ تسبیح و عملہ متقبل و دعاءہ مستجاب عند الافطار دعوۃ لا ترد”۲۔ [روزے دار کی نیند عبادت اور اسکی خاموش تسبیح اور اسکا عمل قبول شدہ ہے، اسکی دعا مستجاب ہو گی اور افطار کے وقت اسکی دعا رد نہیں کی جائے گی]۔ 

۳۔ روزے کی حکمت: 

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا نے فرمایا: 

"فرض اللہ الصیام تثبیتاً للاخلاص”۳ 

[خداوند متعال نے روزے کو اس لئے واجب کیا ہے تاکہ لوگوں کے اخلاص کو محکم کرے]۔ 

۴۔ روزہ بدن کی زکات

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: 

"لکل شی زکوۃ و زکوۃ الابدان الصیام”۴

[ہر چیز کی زکات ہے اور انسانوں کے بدن کی زکات روزہ ہے]۔ 

۵۔ روزہ عبادت خالص

حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام نے فرمایا: 

"الصوم عبادۃ بین العبد و خالقہ لا یطلع علیھا غیرہ و کذلک لا یجاری عنھا غیرہ”۵

[روزہ خدا اور انسان کے درمیان ایک ایسی عبادت ہے جس سے خدا کے سوا کوئی آگاہ نہیں ہوتا لہذا خدا کے علاوہ کوئی اور اس کا اجر ادا نہیں کر سکتا]۔ 

۶۔ روزہ آتش جہنم کی ڈھال: 

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: 

"الا اخبرک بابواب الخیر؟ الصوم جنۃ من النار”۶

[کیا میں تمہیں نیکی کے دروازوں کی خبر نہ دوں؟ اسکے بعد فرمایا: روزہ آتش جہنم کی ڈھال ہے]۔ 

۷۔ روزہ محبوب پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم: 

پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: 

"ان من الدنیا احب ثلاثۃ اشیاء الصوم فی الصیف و الضرب بالسیف و اکرام الضیف”۷ 

[میں دنیا میں سے تین چیزوں سے محبت کرتا ہوں، موسم گرما کا روزہ، راہ خدا میں تلوار چلانا اور مہمان کا احترام کرنا]۔ 

۸۔ زندگی کی مشکلات میں روزے سے مدد حاصل کرنا

"و استعینوا فی الصبر و الصلوۃ” کے ذیل میں امام معصوم علیہ السلام فرماتے ہیں: "الصبر الصوم اذا نزلت بالرجل الشدۃ او النازلۃ فلیصم”۸

[آیہ شریفہ کے ذیل میں امام معصوم علیہ السلام سے منقول ہے: صبر سے مراد روزہ ہے، جب بھی زندگی میں تمہیں کوئی مشکل پیش آئے تو روزہ رکھو اور اس سے مدد طلب کرو]۔ 

۹۔ برترین روزہ: 

حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام فرماتے ہیں: 

"صوم القلب خیر من صیام اللسان و صوم اللسان خیر من صیام البطن”۹

[دل کا روزہ زبان کے روزے سے بہتر اور زبان کا روزہ پیٹ کے روزے سے برتر ہے]۔ 

۱۰۔ حقیقی روزہ

مولای متقیان حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام فرماتے ہیں: 

"”الصیام اجتناب المحارم کما یمتنع الرجل من الطعام و الشراب”۱۰

[روزہ محرمات الہی سے پرہیز کا نام ہے جیسا کہ انسان کھانے پینے کی چیزوں سے پرہیز کرتا ہے]۔ 

۱۱۔ بے ارزش روزہ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے: 

"لا صیام لمن عصی الامام و لا صیام لعبد ایق حتی یرجع و لا صیام لامراۃ ناشزۃ حتی تتوب و لا صیام لولد عاق حتی یبر”۱۱

[چند لوگوں کا روزہ صحیح نہیں: جو شخص امام معصوم علیہ السلام کی نافرمانی کرے، وہ غلام جو اپنے آقا سے بھاگ جائے، وہ عورت جو اپنے شوہر کے حقوق ادا نہ کرے، وہ فرزند جو والدین کا عاق ہو مگر یہ کہ غلام واپس آ جائے اور عورت توبہ کر لے اور فرزند نیک بن جائے]۔ 

۱۲۔ برترین اجر و ثواب

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: 

"الصوم لی و انا اجزی بہ”۱۲

[روزہ میرے لئے ہے اور میں اس کا اجر و ثواب دوں گا]۔ 

۱۳۔ شیطان کے چہرے کا سیاہ ہونا

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: 

"الصوم یسود وجھہ الشیطان”۱۳

[روزہ شیطان کے چہرے کو سیاہ کر دیتا ہے]۔ 

۱۴۔ روزہ اور تندرستی

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: 

"اغزوا تغنموا و صوموا تصحوا سافروا تستغنوا”۱۴

[جنگ و جہاد کرو اور غنیمت حاصل کرو، روزہ رکھو تاکہ سلامت رہو اور سفر کرو تاکہ بے نیاز اور غنی ہو جاو]۔ 

منبع

۱۔ بحار، جلد 76، صفحہ 257،

۲۔ بحار، جلد 96، صفحہ 253،

۳۔ بحار، جلد 96، صفحہ 368،

۴۔ بحار، جلد 96، صفحہ 246،

۵۔ شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید، جلد 20، صفحہ 296،

۶۔ روضۃ المتقین، جلد 3، صفحہ 228،

۷۔ مواعظ العددیہ، صفحہ 76،

۸۔ بحار، جلد 96، صفحہ 254،

۹۔ غررالحکم، جلد 1، صفحہ 417،

۱۰۔ بحار، جلد 96، صفحہ 294،

۱۱۔ بحار، جلد 96، صفحہ 294،

۱۲۔ روضۃ المتقین، جلد 3، صفحہ 225،

۱۳۔ روضۃ المتقین، جلد 3، صفحہ 227،

۱۴۔ بحار، جلد 62، صفحہ 294،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button