شمع زندگی

222۔ تفکر

لَاعِلْمَ كَالتَّفَكُّرِ۔ (نہج البلاغہ حکمت ۱۱۳)
تفکر و تدبر سے بڑھ کر کوئی علم نہیں۔

انسان کے لئے جو چیزیں باعث فخر و عظمت اور سر بلندی کا سبب ہیں ان میں سر فہرست علم ہے۔ اس علم کی ایک صورت معلوم سے نامعلوم کے جاننے کی کوشش کرنا ہے۔ یہی تفکر کہلاتا ہے۔ تفکر یعنی وہ عمل جس کے ذریعہ علم حاصل کیا جاتا ہے۔ تفکر یعنی وہ علم جو چیزوں کی گہرائی اور حقائق سے آگاہ کرے۔ چند چیزوں کو یاد کر لینا علم نہیں، عبارتیں تو ٹیپ ریکارڈر بہتر محفوظ کر سکتا ہے اللہ کی آیات اور بزرگوں کے کلمات سے حقائق کو کشف کرنا اور پھر اس تفکر و تدبر سے مادی و معنوی زندگی کو سنوارنا، علم ہے۔ زمین و آسمان اور مخلوقِ خدا میں غور و فکر کرنا انسان کو اللہ کے قریب لا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button