اخبارخدمت گزارانِ نہج البلاغہ

سات روزہ نہج البلاغہ ورکشاپ

حجۃ السلام والمسلمین جناب مولانا سید یوسف رضا کاظمی صاحب پرنسپل جامعہ الرضا روہڑی ضلع سکھر الحمداللہ مسلسل نہج البلاغہ کی خدمت میں مشغول ہیں۔

روہڑی اور سکھر میں سات روزہ تعارف نہج البلاغہ کی کامیاب ورکشاپوں کے بعد ۱۸ نومبر تا ۲۶ نومبر ۲۰۲۲ کو مولانا صاحب کی زیر نگرانی ۷ روزہ ورکشاپ پنوعاقل میں منعقد ہوئی۔ روزانہ اوسطاتین سو خواتین و حضرات نے شرکت کی اور مولانا صاحب کے دروس جو تحریری صورت میں بھی شرکاء میں ہر روز تقسیم کیے جاتے تھے استفادہ کیا۔ آخری دن شرکاء کا تحریری امتحان ہوا جس میں ۱۵۰ افراد شریک ہوئے۔

امتحانی مقابلہ میں کامیاب افراد میں سے پہلے دو خوش نصیب افراد کو مشہد مقدس کی زیارت کے مکمل اخراجات دیے گئے۔ جناب مولانا کاظمی صاحب کو اس محنت اور کلام امامؑ کو اس خوبصورتی سے عام کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور مولانا صاحب کی پوری ٹیم جنہوں نے مالی اور انتظامی طور پر مولانا صاحب کا ساتھ دیاانہیں بالخصوص انصار الحجۃ فاؤنڈیشن پاکستان کو آفرین کہتے ہیں۔ اللہ سبحانہ سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔

مشہد مقدس کی زیارت کے لئے منتخب ہونے والے افراد محترمہ فضہ رضوی صاحبہ اور شفقت حسین چاچڑ صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پروردگار ہم سب کو اس انداز سے نہج البلاغہ کلام امامؑ کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور تعلیمات نہج البلاغہ کے مطابق زندگی گزارنے کا شرف نصیب فرمائے۔

مرکز افکار اسلامی پاکستان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button