منظوم نہج البلاغہ

منظوم نہج البلاغہ خطبہ 21

دنیا میں سبکبار رہنے کی تعلیم

منظوم ترجمہ: شاعر نہج البلاغہ مولانا سلمان عابدیؔ

تمہاری آخری منزل تمہارے آگے ہے

تمہاری موت کی ساعت تمہارے پیچھے ہے

جو چل رہی ہے تمہیں آگے کی طرف لیکر

لہذا بوجھ نہ لادو زیادہ کندھوں پر

اور ہلکے پھلکے رہو سابقین کو پا لو

اور ان کے قافلۂ تیز گام کو جا لو

تمہارے اگلوں سے کروایا جارہا ہے یہاں

تمہارے پچھلوں کے آنے کا انتظار میاں

ختم شد

اس بارے میں مزید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button